افریقہ نے ہنستے کھیلتے ایک بڑا ہدف عبور کر لیا

Posted on at


اگر کوئی کرکٹ میں شوق رکھتا ہو اور سہی معنوں میں اس کو شوق ہو تو وہ کبھی بھی بڑی ٹیموں کے میچ کو نہیں ڈراپ کرے گا . ایسا ہی ایک میچ کل بھی تھا تھے تو ٢ میچ ایک انڈیا اور انگلنڈ کے درمیان جب کے دوسرا میچ تھا . افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان . جسے سہی معنوں میں ہم میچ کہ سکتے ہیں . جسے دیکھ کے لگ رہا تھا کے کوئی پلیئرز کھیل رہے ہیں اور کوئی ٹیم ہے جس کے اندر ہے جذبہ . کسی بھی ہدف کو دیکھ کر گھبرانا نہیں یہ سب تو آسان سی بات ہے اسے ہم ہنستے کھیلتے ہی پورا کر دیں گے.



آسٹریلیا نے پہلے باٹنگ کرتے ہوۓ افریقہ کو خوب دھویا . ان کی خوب مرمت کی اور اپنی طرف سے ایک بہت بڑا ہدف دیا اور اگر دیکھا جائے تو ٣٢٧ کا ہدف کچھ کم بھی نہیں ہوتا . لیکن دوسری طرف بھی پروٹیز کی ٹیم تھی. انہوں نے شاید اس بات کو تہیہ کر لیا تھا کہ وہ اس بار میدان میں اسی طرح اتریں گے جیسے یہ میچ انہوں نے جیت لیا ہے اور ایسا ہی ہوا انہوں نے اس میچ کو با آسانی ہنستے مسکراتے ہوے جیت لیا . وہ بھی ٧ وکٹ سے جسے ہم کوئی آسان یاعام سی کامیابی نہیں کہ سکتے .



افریقہ کی طرف سے اچھی بٹنگ کرنے والوں میں سے ٢ ایسے پلیرز تھے جنہوں نے ٹیم کو جیت تک پہنچایا جن میں سے ایک پلیر ڈپلیسی اور ڈی ویلور جنہوں نے سنچریاں بنا کر ٹیم کو فاتح کے لئے مضبوط بنایا . ٹیم چاہی کوئی بھی ہو ہم اس کی کامیابی کی داد دیتے ہیں اس کے اچھے کھیل پر ..پر خوشی تب ہوتی ہے جب پاکستان جیت جائے 




About the author

SaimFillmannex

i am umair and interested about lab work. and also do the job as a writer on film annex.

Subscribe 0
160