ہوائی جہاز کے خفیہ حصے جو آپ نے کبھی نہیں دیکھے

Posted on at


  1. جہاز کے عملے کے آرام کی جگہ عموماً مسافروں کی نظر سے اوجھل ہوتی ہے،جہازوں میں ریونیو اکٹھا کرنے کی غرض سے مسافروں کی سیٹوں کو زیادہ ترجیح دی جاتی ہے جبکہ جہاز کے عملے کے آرام کرنے کے لئے تنگ جگہوں کا انتخاب کیا جاتا ہے جہاں گنجائش کم ہوتی ہے۔ عملے کے آرام کرنے کی جگہ عموماً تنگ اور مختلف انداز کی ہوتی ہے بعض پرتعیش ایئرلائنز اپنے عملے کو دوران آرام پاجامے پہننے کی اجازت بھی دیتی ہے اور ان میں عملے کی تفریح کا سازوسامان بھی ہوتا ہے۔یہ علاقہ جہاں جہاز کا عملہ آرام کرتا ہے عموماً نظر نہیں آتا، کیونکہ یہ خفیہ ہوتا ہے اور یہ کمپارٹمنٹس جہاز کے اوپر والے حصوں میں واقع ہوتے ہیں اور عام مسافروں کے لئے یہ علاقہ ممنوعہ تصور ہوتا ہے۔ کیتھے پیسفک 777-300ERکے اندر عملے کا ریسٹ ڈیپارٹمنٹ ملاحظہ فرمایئے جو جہاز کے پچھلے حصے سے ایک زینہ کے ذریعے اوپر جاتا ہے یہ علاقہ سرنگ کی طرح کا ہے کہ عملے کو گزرنے کے لئے بطخ بننا پڑتا ہے لیکن یہاں آٹھ افراد پر مشتمل عملے کی گنجائش موجود ہے جہاں چھ فٹ لمبے اور دو ڈھائی فٹ چوڑے بستر ہیں جن کے درمیان دبیز پردے پڑے ہوئے ہیں تاکہ ایک شخص کا شور دوسرے تک نہ آئے۔اس خفیہ جگہ کے دروازے
    پر ایک ہدایت لکھی ہوتی ہے کہ اس میں آٹھ افراد سے زیادہ لوگ آرام نہ کریں ہر بستر پر ایک شخص کو آرام کرنے کی اجازتہوتی۔


About the author

160