عائشہ رضی اللہ عنہا کی پاکدامنی (4)۔۔۔۔۔

Posted on at



نبی کریمﷺ نے حضرت عائشہؓ کے پاس بیٹھتے ہی فرمایا عائشہ مجھے تمہاری نسبت فلاں فلاں باتوں کی خبر ملی ھے اگر تو تم ان سے پاک ہو اور تمہارا دامن منافقوں کے چرچے کی گندگی سے آلودہ نہیں ھے تو عنقریب اللہ تمہاری بے گناہی اور معصومیت ظاہر کر دے گا۔ اور اگر تم سے کوئی گناہ سرزد ہوا ھے تو اللہ سے معافی مانگو اور اسکی جناب میں توبہ کرو کیونکہ گناہ گار آدمی جب توبہ کرتا ھے تو اللہ اسکی توبہ قبول فرماتا ھے۔ نبی کریمﷺ جب یہ گفتگو فرما چکے تو حضرت عائشہؓ کی پرنم آنکھوں سے آنسوؤں کا دریا بہنے لگا اور انہوں نے اپنے والد کی طرف چہرہ کر کے کہا کہ رسول اللہﷺ کے اس سوال کا جواب میرے پاس نہیں ھے آپ جواب دیں، حضرت ابو بکرؓ نے کہ میرے پاس تو جواب نہیں حضرت عائشہؓ نے اپنی ماں ام رومان سے کہا کہ آپ ہی تچھ جواب دیں انہوں نے بھی انکار کر دیا تب انہوں نے حاضرین مجلس سے مخاطب ہو کر کہا مجھے معلوم ھے کہ لوگوں کی باتیں آپ کے دلوں پر پتھر پر نقش کی طرح بیٹھ گئی ہیں اور یہ جھوٹی افواہیں آپ کے نزدیک مرتبہ تصدیق پر پہنچ چکی ہیں حالانکہ اللہ جانتا ھے کہ میں بالکل پاک اور بے لوث ہوں ۔ میری تمہاری وہی کیفیت ھے جو یوسفؑ کے والد یعقوبؑ نے اپنے بیٹوں سے کہی تھی کہ ”فصبر جمیل و اللہ المستان علی ما تصفون“ یہ کہہ کر حضرت عائشہؓ اٹھ کھڑی ہوئیں اور اپنے بچھونے پر مغموم جا لیٹیں ۔۔۔۔۔۔۔۔جاری ھے ۔۔۔۔۔۔۔



About the author

SZD

nothing interested

Subscribe 0
160