لاہور میں سیلاب کی تباہ کاریاں

Posted on at


بسم الله الرحمن الرحيم


آج  میں جو لکھنے جارہا ہوں وہ  " لاہور میں سیلاب کی تباہ کاریاں " ہے اس بلاگ میں لاہور میں سیلاب کی خوفناک آمد کا ذکر ہے بارش تو الله کی رحمت ہوتی ہے لیکن وہ تو سیلاب کی شکل  میں تبدیل ہوگی  ابھی کچھ دن قبل میں ٹیلی ویژن پر یہ سنا کہ " لاہور میں سیلاب آیا ہے اس نے اتنی تباہ کاری  کی ہے ، اتنی لوگ بے گھر ہو گے ہے تو میں نے سوچتا ہوں  کہ ہر سال سیلاب آتا ہے اور تباہی کی مثالیں قائم کرتا ہے . کیا پنجاب  حکومت نے کوئی حکمت عملی تیار کی تھی اور کیا نقاسی کا کوئی نظام شہباز شریف نے بنایا  اگر پنجاب میں قائم شہباز شریف کی حکومت  حکمت عملی تیار کرتی تو ایسا نہ ہوتا پنجاب  حکومت کو اب یہ سوچنا  ہوگا کہ اب پنجاب میں ڈیمز کی  سخت ضرورت ہے  تاکہ اگلے سال سیلاب نہ آئے    اگر پنجاب  حکومت کو میٹرو بس اور پل بنانے سے فرصت ملے تو یہ کرے گے . خدا کے خوف سے ڈرو پنجاب حکومت



پنجاب میں سیلاب کی دو وجوہات تھی ایک بارش اور انڈیا کا پانی چھوڑنا بارش کا ہونا تو ایک قدرتی عمل ہے لیکن ہر سال یہ سیلاب کی شکل اختیار کر کے ہما رے لیے وہ رحمت کے بجاۓ وہ  زحمت بن جاتی ہے ہماری حکومت کو اب کالا باغ ڈیم کی تعمیر کرنی چاہیے تاکہ بارشیں  سیلاب نہ بنے اور رہی سہی کسر انڈیا کے پا نی چھوڑ کر پوری کردی آج سے ٦٧ سال قبل جب تقسیم ہند ہورہی تھی  تو اس وقت انگریزوں  نے ہندوں  کے ساتھ مل کر پنجاب کو آدھا کر دیا ایک مشرقی پنجاب جو کہ اس وقت انڈین پنجاب ہے جس میں سکھوں کی اکثریت ہے اور مغربی پنجن جو کہ اس وقت پاکستانی پنجاب ہے یہاں پر تو کی الگ تقسیم کی جو ناانصافی  تھی کیونکہ مشرقی پنجاب اور مغربی  پنجاب کو ملایا جاۓ تو مسلمان اکثریت میں تھے  لیکن  مشرقی پنجاب اور مغربی  پنجاب کی الگ تقسیم ہوئی اور  گوردسپور جس میں   پنجاب کو پانی جانے کا  راستہ تھا اس کے ہیڈ قواٹر تھے انڈیا کے حصے میں  چلے گے اور یوں    پنجاب  کو نہری  مسلَہ پیش آیا


 


 لکھاری


محمد قاسم



About the author

qasimsadiq

no biography haha

Subscribe 0
160