تمباکو نوشی .....حصّہ دوم

Posted on at


!......تمباکو نوشی

 

 

اب نشہ کوئی بھی ہو جب وہ انسان پر اپنا اثر چھوڑ دیتا ہے تو اس کے اثر سے نکلنا پھر مشکل ہو جاتا ہے اور پھر اس سے چھٹکارا بھی مشکل سے ہوتا ہے اب لوگ سگریٹ کے عادی تو بڑی آسانی سے ہو جاتے ہیں مگر پھر اس کو بہت ہی کم تعداد میں ایسے لوگ ہوتے ہیں جو چھوڑ پاتے ہیں بے شک یہ ہلکی قسم کا نشہ ہے مگر لوگوں کو اپنا عادی بہت جلد کرتا ہے اب بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو کہ اپنے گھر والوں دوستوں عزیز رستہ داروں کے اسرارپر اس کو چھوڑ دیتے ہیں مگر وہ چھوڑنا صرف وقتی ہی ہوتا ہے بہت سے لوگ زیادہ دیر تک اس کو چھوڑ نہیں پاتے ہیں اور وہ پھر سے چند دن چند ہفتے اور چند مہینوں بعد پھر سے سگریٹ کو پینا شروع کر دیتے ہیں اب دیکھا جاۓ تو بہت سے بلکے اخبارات ،یہاں تک کہ ریڈیو ٹی، وی ہر جگہ پر اس کے خوبصورت اشتہارات دے جاتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ اس کی طرف موجہ ہوتے ہیں خاص کر نوجوان نسل پھر یہ سب دیکھ تمباکو نوشی پر مائل ہوتی ہے کیونکہ تمباکو نوشی کرنے والوں نے اپنے کاروبار کو فروغ ہی اتنا زیادہ دے رکھا ہے

 

 

 

 

اب سگریٹ نوشی نا صرف نوجوان بلکے بچے بوڑھے یہاں تک کہ خواتین بھی اس کا استعمال کرتی ہیں اور یہ چیز لوگوں کی ایک بہت بڑی ضرورت اور عادت بن چکی ہے اب تمباکو کا استعمال صرف سگریٹ کی ہی صورت میں نہیں کیا جاتا ہے اس کے مختلف استعمال بھی ہیں جیسے کہ تمباکو کو پان کی صورت میں بھی استعمال کیا جاتا ہے اور اس کا استعمال بھی عام ہے اور یہ تمباکو کا نشہ نا صرف پاکستان بلکے اور بھی بہت سے ممالک میں ہے اور بھی بہت قسم کے نشے اور تمباکو کو نا صرف پاکستان بلکے بھارت میں بھی سمگل ہو کر آتے ہیں اس کے علاوہ اس کے استعمال بھی انوکھے اور مختلف ہیں جیسے صوبہ سرحد میں اور صوبہ بلوچستان میں ایک تمباکو جسی کا نام پشاوری تمباکو ہے اس کو پینے کا انداز ہی کچھ نرالہ ہے اس کے علاوہ اس کا استعمال حقہ میں بھی ہوتا ہے مگر اب تمباکو ،تمباکو نہیں رہا وقت کے ساتھ ،ساتھ اس کا استعمال زیادہ اور ایک خطرناک حد تک پہنچ چکا ہے وہ اس طرح سے کہ جو لوگ صرف تمباکو کے ہی عادی نہیں ہوتے اور بھی بہت سے مختلف اور خطرناک نشے کے عادی ہوتے ہیں وہ لوگ سگریٹ سے پہلے تمباکو کو نکالتے ہیں اور اس تمباکو کی جگہ پر چرس ،ہیروئن اور بھی بہت سے قسم کے خطرناک نشے کا استعمال کرتے ہیں اور اس کا پھیلاؤ انے والی نسل کو بھی تباہ و برباد کر رہا ہے

 

 

 

 

تمباکو صرف تمباکو نہیں بلکے ایک خطرناک زہر ہے جو کہ انسان کو آہستہ ،آہستہ ختم کرتا ہے کیونکہ تمباکو میں نکوٹین پائی جاتی ہے جو کہ انسان کی صحت کو بہت زیادہ خراب کرتی ہے اور بہت زیادہ خطرناک بھی ہے دراصل اس کے بڑے اثرات جلدی نمایا نہیں ہوتے ہیں اور اس کے برے اثرات کا اثر بھی بہت جلدی سے نہیں آتا ہے اسی لئے انسان کو اس زہر کے نقصان اور شدت کا اندازہ جلدی نہیں ہوتا ہے یہ انسان کو سرور دیتا ہے اور پھر اس کا اثر جب ختم ہوتا ہے تو انسان کو پھر سے اس کی خوائش پیدا ہوتی ہے اب کچھ زہر ایسے ہوتے ہیں جو کہ جلدی اثر کرتے ہیں اور کچھ زہر ایسے ہوتے ہیں جو کہ دیر سے اثر کرتے ہیں اور سگریٹ ایک ایسا زہر ہے جو کہ دیر سے اثر کرتا ہے اور ویسے بھی زہر کھانے اور سگریٹ پینے میں کوئی خاص فرق نہیں ہے یہ انسان کی د=صحت پر بہت برے اثرات چھوڑتا ہے مگر پھر بھی لوگ سب کچھ جانتے ہوئے بھی اس زہر کو خوشی ،خوشی پتے ہیں اور اپنی زندگیوں سے کھلتے ہیں لیکن آج کے دور میں تو اب تمباکو نوشی کو فیشن سمجھا جاتا ہے اور بہت سے لڑکے لڑکیاں اس کو فخر کا کام سمجھ کر پیتے ہیں اب ماڈرن سوسائٹی میں تو سگریٹ پینا اب ایک ضرورت سی بن گئی ہے اور بہت سے لوگ غیر ملکی سگریٹ بھی پیتے ہیں حالانکہ حکومت نے غیر ملکی سگریٹ پر اچھا خاصا ٹیکس بھی لگایا ہوا ہے مگر پھر بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے اتنے مہنگے ہونے کے باوجود بھی اس کے استعمال میں کوئی کمی نہیں ہوئی ہے بلکے مزید

اضافہ ہی ہوا ہے

 



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160