(ٹیبل ٹاپ پی سی (حصہ اول

Posted on at


آج کل کمپیوٹر کا استعمال روز مرہ کی زندگی میں لازمی ہوگیا ہے ماضی میں ہرگھر میں ایک پرسنل کمپیوٹر ہونا بہت اہم سمجھا جاتا تھا ۔



یہ پرسنل کمپیوٹر عام طور پر تین بنیادی حصوں پر مشتمل ہوتا تھا ایک سی پی یو، دوسرا مانیٹراور تیسرا کی بورڈ۔ اس کے بعد کمپیوٹر سازی میں جدت آئی اور لیپ ٹاپ کمپیوٹر عام ہونا شروع ہو گئے۔



لیپ ٹاپ میں سب سے بڑی سہولت یہ تھی کہ انہیں کہیں بھی باآسانی لے جایا جا سکتا ہے ان میں بیٹری سےچلنے کی سہولت موجود تھی جس کی وجہ سے موبائل کمپیوٹنگ کا تصور پروان چڑھا پھر ٹیبلٹ اور اس کے بعد اینڈ رائڈ فونز نے موبائل کمپیوٹنگ کو صیح معنوں میں عام کردیا۔



اب تو ہر شخص کے ہاتھ میں جدید سے جدید موبائل فون موجود ہے جس کے ذریعے وہ اپنی کمپیوٹنگ کی ضروریات پوری کرلیتا ہے لیکن کیا اس کی وجہ سے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز کی اہمیت ختم ہوگئی ہے؟



نہیں ایسا نہیں ہے بلکہ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کی افادیت اپنی جگہ برقرار ہے اسی لیے آج بھی کمپیوٹر ساز ادارے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹروں کی تیاری میں جدت لاتے رہتے ہیں چاہے وہ ڈیسک ٹاپ ہوں یا لیپ ٹاپ



About the author

160