ارجنٹینا٬ چند ایسے حقائق جو آپ نہیں جانتے

Posted on at


ارجنٹینا کا نام سنتے ہی سب سے پہلے وہاں کی کامیاب ترین فٹبال ٹیم کا خیال آتا ہے یا اس ملک کے مقبول فٹبالر میرا ڈونا کا- لیکن اس ملک کی پہچان صرف ان دو حوالوں تک ہی محدود نہیں بلکہ ارجنٹینا کئی ایسے دلچسپ حقائق کا بھی مالک ہے جن سے دنیا کا ایک بڑا طبقہ ناواقف ہے- ایسے ہی چند حقائق کا ذکر ہے ہمارے آج کے اس آرٹیکل میں جنہیں پڑھ کر ضرور آپ کی معلومات میں اضافہ ہوگا-

20 ویں صدی کا ایک وقت ایسا بھی تھا جب ارجنٹینا دنیا کا دسواں امیر ترین ملک تھا لیکن آج یہ 54 نمبر پر ہے اور اس تنزلی کی وجہ ملک میں پایا جانے والا عدم استحکام بنا

 

ارجنٹینا دنیا کو وہ ملک ہے جہاں سب سے زیادہ ماہر نفسیات پائے جاتے ہیں

چی گویرا درحقیقت ارجنٹینا کا ایک میڈیکل کا طالب علم تھا

ارجنٹینا کے شہریوں کو دوسرے ممالک کے سفر کے لیے ڈالر کی خریداری سے قبل حکومت کو ایک درخواست دینا پڑتی ہے جس میں وضاحت کرنا ہوتی ہے کہ وہ کہاں٬ کب اور کیوں جارہے ہیں-

 

س ملک میں ریڈیو پروگرام سننے کا رواج دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے- اوسطاً ایک شہری ایک ہفتے میں تقریباً 20 گھنٹے ریڈیو کی نشریات سے لطف اندوز ہوتا ہے



About the author

160