چکن ڈونٹس

Posted on at


 


اجزا۔۔۔


آلو ایک کلو


چکن کا قیمہ آدھا کلو


ہرا دھنیا آدھی گٹھی


گرم مسالہ آدھا چائے کا چمچہ


لال مرچ ایک چائے کا چمچہ


نمک حسب ذائقہ


لہسن ادرک ایک چائے کا چہچہ


ہری مرچیں چارسے پانچ


کارن فلور چار کھانے کے چمچے


پیاز ایک عدد


میدہ چھ کھانے کے چمچے


انڈے دو عدد


تیل تلنے کے لئے


ترکیب۔۔۔


ہرا دھنیا پودینہ ہری مرچیں اور پیاز باریک کاٹیں انڈوں کو اچھی طرح پھینٹ کر ایک طرف رکھ دیں اب انڈوں اور بریڈ کے علاوہ تمام اجزا کو ایک ساتھ چوپر میں پیس لیں پسے ہوئے آمیزے سے کباب جیسی ٹکیاں بنائیں اور ان کے درمیان آنگوٹھے سے سوراخ بنا کر ڈونٹس کی شکل دے دیں۔


اس کے بعد ڈونٹس کو انڈوں میں ڈبوئیں اور رول کرکے فرائی کرلیں مزیدار ڈوٹنس تیار ہیں کیچب اور سوس کے ساتھ پیش کریں



About the author

160