حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ اور نظامِ حکومت(6)۔

Posted on at

عراق گو عہد صدیقی میں فتح ہوا تھا مگر اسکی تکمیل آپ کے عہد میں ہوئی ۔ آپ کے عہد میں ایک ہزار شہر فتح ہوۓ جبکہ ایران کی مہم میں ، قادسیہ ، جلولاء ، اور نہاوند کے معرکے ، بابل و مدائن کا فتح ہونا اور مجاہدینِ اسلام کی یلغاریں ایک منظم پروگرام اور ایک مربوط منصوبہ بندی کی غماز ہیں ۔ شام میں دمشق ، حمص ، یرموک ، حلب انطاکیہ بیت المقدس کی فتوحات آپ کے عہد کا سنہری باب ہیں ۔ قیساریہ ، خوزستان ، عراق ، عجم ، آرمینیہ ، فارس ، کرمان ، آذربئیجان ، خراسان کی فتوحات آپ کے دور کا روشن باب ہیں ۔ مصر کی فتح آپ کا طغراۓ امتیاز ھے۔ ان فتوحات میں کانداروں اور جرنیلوں کا تقرر ، ان کی مہمات میں ان کو ہدایات ، معاہدات وغیرہ کی تمام جزئیات آپ کے تدبر و سائیل سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ھے ۔ آپ کے غلبے و رعب کا یہ عالم تھا کہ آپ کے فوجی جہاں بھی گئے انہوں نے دیانت و اخلاق کی وہ مثالیں قائم کیں کہ غیر بھی انہیں فرشتہ کہنے لگے۔ یہ سم کچھ اس لیے تھا کہ ان کی باگ ڈور ایک ایسے شخص کے ہاتھ میں تھی جس کی شخصیت بے داغ اور جس کا کردار ہر لحاظ سے بے عیب تھا۔

About the author

SZD

nothing interested

Subscribe 0
160