افغانستان کے تعلیمی نظام کی سہولت کے لیے ایگزیمر تعلیمی سافٹ وئیر نظام

Posted on at


فرشتے فروغ، سیتا ڈل  سوفٹ میں بحیثیت ایک پارٹنر اس آن لائن تعلیمی سافٹ وئیر کے بارے میں بات کر تی ہیں جس کو ایگزیمر ایجوکیشنل سافٹ وئیر کہا جاتا ہے ۔ وہ بتاتی ہیں کہ ایسا کیسے محسوس کیا گیا کہ افغانستان میں پیپر کے بغیر امتحان فائد ہ مند ہو سکتے ہیں۔ سوفٹ وئیر طالبعلموں کو پیپر شیٹ تک رسائی ان کے لاگ ان تفصیل کے انداراج کرنےسے دیتا ہے، جس سے وہ اپنا امتحان دیسکٹاپ پر دیتے ہیں۔ استاتذہ ان کے امتحانی پیپر کو آن لائن رسائی کر سکتےہیں۔ اس سے امتحانی عمل طلباء کے لیے اسان ترین بنا دیا گیا ۔ سوفٹ وئیر اپنے نئے ورژن سے مزید بہتری کی طرف رواں دواں ہے۔ نیا سوفٹ وئیر مختلف قسم کے سوالات اور مضمونوں  کے سوالات تک رسائی بھی دیتا ہے، جو کہ مختلف مضامین میں کیے جا سکتے ہیں۔

یہ سافٹ افغانستان میں سرکاری اور نجی سکولوں میں ٹیسٹ کیا گیا اس سے آگے مزید یہ کہ اس سافٹ ائیر کو سائوتھ ایشین ملکوں میں بھی استعمال کرنا چاہتئےہیں۔ شاید اس قدم کا مقصد طالبعلموں کو آن لائن رہنمائی دینا ہے۔۔ یہ افغانستان کے ان طالبعلموں کے لیے انتہائی موثر ہوگا جو افغانستان میں جنگ یا دوسری سہولیات کے ناہونےکی وجہ سے سکول نہیں جا سکتے ہیں۔

فرانسسکو رولی اس سوفٹ کو ایک تین نقطوں سے رابطے کی شکل میں دیکھتے ہیں جو کہ طالبعلموں، استاتذہ اور ممکنہ طور پر ملازمین کے درمیان ہوگا۔ وہ اس کو ترجیح دیتے ہیں کہ ایمپلائرز بلواسطہ طالبعلموں کو ووکیشنل کاموں اور تربیت میں مصروف عمل رکھیں۔ افغانستان میں بچوں کو سکول سے اٹھالینا اور ان کو تعمیری یا تخربی کاموں میں  لگانے کا رحجان بہت زیادہ ہے۔ جبکہ یہ سوفٹ وئیر عورتوں کی تعلیم و تربیت کے لیے بھی انتہائی سازگار ہے۔ اس سلسسلے میں وہ اچھے گریڈز لینے والی عورتوں کو مائکرو سکالرشپ دینے کی منصوبہ بندی بھی کر رہے ہیں۔ اس سے ان کی مزید تعلیم کے لیے آسانی پیدا ہوگی۔ بشمول ان کے خاندان کے لیے اضافی امدنی۔ بیشتر عورتیں غیر تعلیم یافتہ ہیں اور افغانستان میں ان کی تعلیم نہ ہونےکے برابر ہے۔

ایک ملک جہاں اوسط سالانہ آمدنی ٩٠٠ ڈالر ہے، وہاں چھوٹی رقم کے سکالرشپ یا آمدنی خاندانوں کی معشیت کو بہتر کرنے میں  فروغ دے سکتی ہے۔

جبکہ، اس کا مرکزی مقصد طالبعلموں کو مائکرو سکالرشپ دینا ہے جس سے ان کو مواقع دیے جائیں بلاگز لکھنے کے، دوسری تحریر مواقعوں کو جاننے کے، جو ان کو مستحکم کر سکتے ہیں۔ مزید برآں، اس سے عورتوں کی معاونت میں آسانی ہوگی سوشل میڈیا سے مربوط ہونے سے۔

ایگزامر ایجوکیشنل سافٹ وئیر کو جاننے یا سمجھنے کے لیے پورا انٹرویو دیکھیں۔ کہ یہ اہستہ اہستہ افغانستان کے تعلیمی نظام کو کس طرح مستحکم کر رہا ہے۔



About the author

syedahmad

My name is Sayed Ahmad.I am a free Lancer. I have worked in different fields like {administration,Finance,Accounts,Procurement,Marketing,And HR}.It was my wish to do some thing for women education and women empowerment .Now i am a part of a good team which is working hard for this purpose..

Subscribe 0
160