پاکستان میں خواتین کی تعلیم، خودمختاری اور فلم اینکس کا کردار

Posted on at


ساری دنیا میں آجکل خواتین کی تعلیم اور خودمختاری کیلۓکیٔ تنظیمیں کام کر رھی ہیں ۔اور اس بارے میں سنجیدگی سے کام ہو رہے ہیں۔ مگر اسکے باوجود ہمارے معاشرے میں یہ ایک عجیب سا تصور سمجھا جاتا ھےکہ اگر کویئ خواتین کے حقوق کے بارے میں بات کرے۔خاص طور پر پاکستان کے دیہی علاقوں میں خواتین کی تعلیم کے معاملے میں پاکستان بھت پیچھے ھے۔پاکستان میں ۴ صوبے ہیں مگر سواۓ پنجاب کے جہاں تعلیم کچھ بہتری کی طرف بڑھ رھی ہے باقی تین صوبوں میں تعلیم کی صورتحال بہت مخدوش ہے۔



میں صرف سکول کی تعلیم کی بات کر رہی ہوں جسمیں صرف کتابوں سے تعلیم دی جاتی ہے۔کمپیوٹر کی تعلیم تو دور کی بات  ھے۔ہمارے  معاشرے میں لڑکی دسویں جماعت سے آگے بڑی مشکل سے اپنی تعلیم کو جاری رکھ پاتی ھے۔وہ بھی صرف شہری علاقوں میں دیہی علاقوں میں یا تو پرائمری تک یا اگر کویئ بہت ہمت کر لے تو مڈل تک تعلیم حاصل کر پاتی ہیں  اگر کویئ لڑکی کمپیوٹر سیکھنا چاھے تو اسکو تو بہت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اور رہی بات اجکل کی ضروریات اور تعلیم کی تو ساری دنیا کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے زریعے آگے بڑھ رہی ہےاور جدید تعلیم  کسی بھی ملک کی ترقی کا پہلا قدم ہے۔مگر افسوس کہ پاکستان میں خواتین کی تعلیم اور خواتین کے حقوق کے بارے میں کویئ بھی حکومت سنجیدگی سے کام نہیں کرتی۔آۓ دن ہم لوگ خواتین کیساتھ ناانصافی کی خبریں سنتے رھتے ہیں اور ہر دفعہ حکومت کی طرف سے دلاسے سن  کر چپ ھو جاتے ہیں ۔



آجکل  پاکستان میں کئ تنظیمیں اور ادارے اس بارے کام میں مصروف ہیں اور اپنی سی کوشش کر رھے ہیں مگر اصل بات اور اصل کام یہ ہونا چاھیۓ کہ عوام میں یہ شعور اجاگر کیا جاۓ کہ اگر آجکل کی دنیا کیساتھ اگر قدم کیساتھ قدم ملا کر چلنا ھے تو اس کیلۓ ضروری ہیکہ خواتین کو تعلیم حاصل کرنیکی آزادی ہونی چاہیۓ اور زندگی کے ہر شعبے میں انکو مردوں کیساتھ کام کرنے کے برابر کے مواقع ملنے چاہیئں۔


اور اس  سلسلے میں دنیا کی مختلف تنظیمیں کام کر رہی ہیں اور پاکستان میں بھی کیٔ ایسی تنظیمیں اور ادارے کام کر رھے ہیں جو صرف خواتین کی تعلیم اور خواتین کے حقوق کے بارے میں کام کر رھے ہیں اور ان میں


ویمنز ایمپاورمنٹ گروپ )women empowerment group(


اورویمن ایمپاورمنٹ پاکستان women empowerment of  Pakistan



اور اس سلسلے میں فلم اینکس بھی کام کر رھی ہے ۔اگر افغانستان جیسے منصوبے فلم اینکس پاکستان میں بھی شروع کر دے تو اس  سے بھی پاکستان میں خواتین کو تعلیم اور خاص طور پر کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کرنے میں بہت مدد مل سکتی ہے۔فلم اینکس چونکہ سکولوں میں طالبعلموں کو   ڈیجیٹل لیٹریسی۔سوشل میڈیا نیٹورکس اور کمپیوٹر کی تعلیم سکھاتے ہیں اور انکو فلم اینکس کے زریعے ایک ایسا پلیٹفارم مہیا کرتے ہیں جسکے زریعے طالبعلم اپنی سوچ اور اپنی قابلیت دنیا پر ظاہر کرسکتے ہیں مضامین اور مختصر فلموں  کی صورت میں اور اس سے انکو اچھی خاصی آمدنی بھی مل جاتی ہے۔



آجکل پاکستان میں مواد کیلۓ ادایئگی کا ایک بہترین پلیٹفارم ہے اور کئ طالبعلم اس سے فائدہ اٹھا رھے ہیں میں خود  بھی فلم اینکس سے بہت متاثر ہوں کیونکہ فلم اینکس کی ساری ٹیم ایک عظیم مقصد کیلۓ کام کر رھی ہے۔اور میں فرانسسکو رلی اور رویا محبوب کی شکر گزار ہوں کہ وہ پاکستان میں فلم اینکس کو متعارف کرا رھے ہیں اور جدید تعلیم سے پاکستان کو ترقی کی نئ راہوں کی طرف گامزن کر رھے ہیں     



About the author

Aiman-Habib

My name is Aiman ,And iam a student in KPK University.And now I am bloger at filmannex..AND feeling great to join filmannex.

Subscribe 0
160