تعلیم کی اہمیت

Posted on at


انسان اور حیوان میں فرق صرف علم ہی کا ہے۔انسان علم کے ذریعے نیکی و بدی نفع و نقصان اور حق و باطل میں تمیز کرتا ہے۔ علم کے بغیر انسان خالق حقیقی کو نہیں پہچان سکتا۔ علم کے بغیر انسان حیوان سے بھی بدتر ہے۔ ایسا انسان قدم قدم پر ٹھوکریں کھاتا ہے۔ اور اس کا وجود اس دنیا میں بےکار ہو جاتا ہے۔

 

 

انسان  کے اشرف المخلوقات ہونے کی فضیلت کا سبب علم ہی ہے۔ فرشتےاللہ کے حکم سے حضرت آدمؑ کے آگے علم کی وجہ سے سجدہ ریز ہو گئے۔ لیکن شیطان ابلیس نے سجدہ نہ کیا۔ جس کی وجہ سے وہ مردود قرار پایا اور جنت سے نکال دیا گیا۔ اسی لئے کہا جاتا ہے کہ اہل علم اور جاہل برابر نہیں ہو سکتے۔

 

تعلیم کا بنیادی مقصد اسلامی شعور کو بیدار کرنا ہے۔ تعلیم انسان کو مقصد حیات سے مکمل آگاہی دیتی ہے۔ تعلیم ملک و ملت کی ترقی کیلئے ضروری ہے۔ آج دفاع کے جتنے ذرائع ہیں سب کے سب سائنس اور ایٹمی توانائی کے مرہون منت ہیں کوئی ملک اپنے دفاع پر قادر نہیں جب تک کہ وہ ایٹمی طاقت حاصل نہ کرے۔

غرض تعلیم انسان کے لئے بہت ضروری ہے۔ اس کے بغیر انسان ادھورا ہے۔ تعلیم ہر انسان چاہے وہ مرد ہو یا عورت پر فرض ہے۔

 



160