کسطرح فلم اینکس پر اپنی آمدنی میں اضافہ کریں؟ اور فلم اینکس سے کمائی ہوئی آمدنی کیسے حاصل کریں؟

Posted on at


فلم اینکس ایک ایسا پلیٹ فارم ھے جو آپ کو کئ شعبوں میں آگے بڑھنے اور انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کے مواقع فراہم کرتا ھے۔اچھے اور معیاری بلاگز اور ویڈیوز اپلوڈ کر کے اور ان کا دوسرے سوشل نیٹورکس پر اشتراک کرکے ہم لوگ اپنے بز سکور کو بڑھا سکتے ہیں۔اور آپ کا بز سکور آپ کی آمدنی کا تعین کرتا ھے۔جتنا زیادہ آپکا بز سکور ہو گا اتنا  ہی آپ کی روز کی آمدنی میں اضافہ ہو گا۔

بز سکور میں اضافہ کرنے کیلۓ ضروری کام::

۱: آپ کا کام یعنی آپکا لکھا ہوا بلاگ اصل اور معیاری ہونا چاھیۓ۔تا کہ آپ کے بلاگ کی ریٹنگ اچھی ہو۔

۲:ایک معیاری بلاگ ۴۰۰ سے ۵۰۰ حروف پر مشتمل ھونا چاہۓ۔

۳:اپنے موضوع سے متعلق آپکے  بلاگ میں ۲ یا ۳ تصاویر یا آپکے موضوع سے متعلق کوئی ویڈیو ہونی چاہیۓ۔

۴:فلم اینکس کو حقیقی رکھنے کیلۓ آپ اصل مواد اپ لوڈ کریں کسی اور جگہ سے نقل نہ کیا گیا ہو۔

۵: سوشل میڈیا نیٹورکس جیسے فیس بک،گوگل،ٹویٹر،لنکڈان اور ٹمبلر پر اپنے مواد (بلاگ) کا اشتراک کریں۔

۶: فلم اینکس کے دوسرے صارفین کے مواد کو اپنے سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر بھی شئیر کرنے سے آپکا بز سکور بڑھتا ھے۔

۷:آپ کے مواد کی دوسرے صارفیں پر تاثیر یعنی آپکے بلاگز پر کمنٹس،لائیکس ،ٹویٹس،اور دوسرے نیٹورکس پر شئیرنگ بھی بز سکور کوبڑھانے میں بہت اہمیت کا حامل ہیں۔

۸: فلم اینکس کے دوسرے ممبران کو سبسکرائیب کرنے کا بھی بز سکور پر اثر پڑتا ہے۔اور اس کام کرنے کیلۓ فلم اینکس کی کمیونٹی سب سے بہترین جگہ ہے۔

مندرجہ بالا تمام کام کرنے سے آپکے بز سکور میں یقینی طور پر اضافہ ہوتا ھے۔اور اسکے ساتھ مزید معلومات کیلۓ آپ فلم اینکس کے مشہور بلاگرز کے بلاگز کو بھی پڑھ سکتے ہیں۔

http://www.filmannex.com/posts/blog_show_post/the-buzzscore-how-to-increase-it-and-earn-money-on-filmannex/65234

http://www.filmannex.com/posts/blog_show_post/5-ways-to-increase-your-buzz-score-sharing-on-social-media/59903

http://www.filmannex.com/posts/blog_show_post/how-to-reach-the-highest-quality-in-your-blogs-and-be-featured-on-the-annex-press/74454

 

فلم اینکس سے پیسے حاصل کرنا:

فلم اینکس کے تمام وہ ممبران جو فلم اینکس پر اپنے بلاگز پوسٹ کرتے ہیں ان کا سب سے زیادہ پوچھا جانیوالا سوال یہی ہوتا ھے کہ کماۓ ہوۓ پیسے کیسے ملیں گے؟

سب سے پہلی بات تو یہ ہیکہ فلم اینکس پر کم از کم پیسے کی ادائیگی کی حد ۱۰۰ ڈالر ھے۔فلم اینکس پر پہلی بار پیسے لینے کیلۓ  آپ کو کم از کم ۷۵ دن تک انتظار کر نا ہو گا۔ اگر آپ کی آمدنی  ایک مہینے میں ۱۰۰ ڈالر یا اس سے زیادہ ہو جاۓ تو آپ یہ رقم ۴۵ دن بعد حاصل کر سکیں گے۔ جب آپ کے پیسے فلم اینکس کی مقرر کردہ حد کو پہنچ جایئں گے تو فلم اینکس میں جہاں آپ کے پیسے دکھاۓ جاتے ہیں وہاں آپ کو پیسے لینے کا ایک میسج نظر آ جائیگا۔اور اسکے ساتھ فلم اینکس کی طرف سے آپ کو ایک ای میل بھی مل جاۓ گی کہ آپ فلم اینکس سے اپنے اتنےپیسے وصول کر سکتےہیں۔

جنوری میں اپ کی کمائی =۱۰۰ ڈالر    جنوری میں کماۓ گۓ ۱۰۰ ڈالر آپ کو ۱۵ مارچ کے بعد مل سکیں گے

فروری میں آپ کی کمائی =۱۵۰ ڈالر     فروری میں کماۓ گۓ ۱۵۰ ڈالر آپ کو۱۵ اپریل کے بعد مل سکیں گے

مارچ میں آپ کی کمائی=۲۵۰ ڈالر        مارچ میں کماۓ گۓ ۲۵۰ ڈالر آپ کو۱۵ مئ کے بعد مل سکیں گے

یہ سب معلومات مجھے فلم اینکس کے بلاگز اور فلم اینکس کے ممبران جو کہ پہلے پیسے لے چکے ہیں ان سے ملی ہیں 



About the author

Aiman-Habib

My name is Aiman ,And iam a student in KPK University.And now I am bloger at filmannex..AND feeling great to join filmannex.

Subscribe 0
160