بچوں کی تعلیم وتربیت والدین کی اہم زمہداری

Posted on at


 

بچوں کی تعلیم و تربیت والدین کی اہم زمہداری ہے اور بچوں کی تربیت کا مرحلہ والدین کے لیے مشکل ہوتا ہے لیکن آج کے دور میں بچوں کو بگاڑنے میں والدین کا بہت بڑاکردار ہے والدین بچوں کی جائزو ناجائز مطالبات پورا کرتے ہیں  بچے تو معصوم ہوتے ہیں ان کو جس راہ پر چلائے چل پڑتے ہیں اگر ان کے جزبات کا خیال رکھنے کے ساتھ ان کی تعلیم وتربیت کا معاملہ سنجیدگی سے نہ لیا جائے تو وہ معاشرے کے لیے بوجھ بن جاتے ہیں

جن والدین نے اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت ٹھوس بنیادوں پر کی ہے ان کو تاریخ ہمیشہ سلام کرتی ہے آجکل جدید سہولیات کا دور ہے لیکن پھر بھی بچے تعلیمی سرگرمیوں میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کرنے میں ناکام ہیں شہروں میں والدین بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے پیسے کو پانی کی طرح بہا رہے ہیں مگر ان کو خوابوں کی تعبیر نہیں ملتی آپ عدلیہ، فوج اور اہل علم اور مختلف شعبہ زندگی میں دیکھیں تو اکثر دیہاتی ہی کامیاب ہوتے ہیں ان کے پاس شہر کے مقابلے میں سہولیات بھی کم ہوتیں ہیں وہ ان خستہ حال سکولوں میں پڑھتے ہیں جن میں ٹاٹ تک میسر نہیں ہوتی سرکاری اساتذہ صرف میٹرک پاس ہوتے ہیں لیکن پھر بھی کامیابی دیہاتیوں کے قدم چومتی ہے

دیہاتی لوگ محنتی اور جفاکش ہوتے ہیں فجر کی نماز پڑھ کر کیھتوں میں کام کرتے ہیں اور پھر ناشتہ کر کے پیدل سفر کرکے سکول جاتے ہیں یہ شہریوں کی طرح صبح آٹھ بجے اٹھ کر اور جوتوں کے تسمے باندھ کر ائیرکنڈیشنڈ کلاس میں برا جمان نہیں ہوتے دیہاتی مھنت کے عادی ہوتے ہیں ان کے والدین انکو اساتذہ کا احترام کرنا سکھاتے ہیں وہ اسکول سے جھیلی ہوئی سزا کا گھر میں تزکرہ کرنے میں عار محسوس کرتے ہیں

جب کہ شہروں مین حالات اسکے بلکل برعکس ہے سہولیات میسر ہونے کے باوجود ان کو نہ ہی تعلیم کا عادی بنایا جاتا ہے اور نہ ہی ان کو کسی کا احترام کی تربیت دی جاتی ہے والدین اور اساتذہ ان تمام معاملات کے ذمہدار ہوتے ہیں مگر اساتذہ کو  یہ موقع فراہم ہی نہیں کیا جاتا اور کہا جاتا ہے مار نہیں پیار بچے معاشرے کے اچھے فرد تب ہی ثابت ہو سکتے ہیں جب ہم اپنے بچوں کو بڑوں اور اساتذہ کے ادب کا درس دیں۔ 



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160