جہاد

Posted on at


جہاد کے معنی محنت اور کوشش کے ہیں اسلام میں اس کا مفہوم ہے اپنی تمام جسمانی،مالی اور دماغی طاقت کو اللہ کی راہ میں استعمال کرنا یہاں تک کہ اپنے عزیزواقارب خاندان تک کی جانیں قربان کر دینا دین اسلام کے لیے مشرقین سے جنگ کرنا دشمنوں کی کوششوں کو ناکام بنانا میدان جنگ میں آکر لڑنا پڑے تو پیچے نہ ہٹنا جہاد کہلاتا ہے اسی وجہ سے جہاد کی اسلام میں بہے اہمیت ہے جہاد کی ایک قسم یہ بھی ہے کہ ہر نیک اور آچھے کام اور فرائض کی ادائیگی میں اپنی جان و مال قربان کر دی جائے ایک مرتبہ ایک صحابیؓ جہاد میں شامل ہونے کے لیے آٗےٗ تو آپﷺ نے پوچھا کیا تمہارے ماں باپ زندہ ہیں اُس نے عرض کی جی ہاں تو آپﷺ نے فرمایا تم اُن کی خدمت کے ذریعے جہاد کرو


 


کسی ظالم حاکم کے سامنے کلمہ حق کہنے کو جہاد قرار دیا ہے آپﷺ نے فرمایا کہ جہاد قیامت تک جاری رہے گا اور جہاد میں شہید ہونے والوں کو مردہ مت کہو کیوں کہ اس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے رب سے رزق پا رہے ہیں اور اس پر بہت خوش ہیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے اُن کے لیے اجر عظیم جنت اور بہترین  ثواب کا وعدہ کیا گیا ہے جہاد کی تین قسمیں ہیں نمبر ایک ُدشمنان دین کے مقابلے میں جہاد کرنا نمبر دو شیطانی خیالات سے اپنے آپ کو بچانا جہاد کہلاتا ہے نمبر تین نفس کی  خواہشات کو روکنے کو جہاد کہتے ہیں



جو چیز اللہ کی راہ میں چلنے سے روکے اُس کا پوری طاقت سے مقابلہ کرنا جہاد کہلاتا ہے اللہ کی راہ میں مشرقین اور کفار سے جنگ لڑنا یہاں تک کہ شہید ہو جاےٗ یا جان قربان کر دینا (جہاد کی آخری منزل ہے) قرآن مجید میں اشاد ہے (سورہ بقرۃ : 154)ترجمہ جو لوگ اللہ کی راہ میں جہاد کرتے ہوےٗ مارے گےٗ انھیں مردہ نہ کہو وہ زندہ ہیں مگر تم اس کا شعور نہیں رکھتے آپﷺ سے پوچھا گیا سب سے افضل انسان کون ہے آپﷺ نے فرمایا وہ مومن جو اپنی جان و مال سے جہاد کرتا ہے




About the author

bilal-aslam-4273

i am a student

Subscribe 0
160