بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوان

Posted on at



پاکستان میں جسطرح بجلی کی قلت ہے اسی طرح تعلیم کی بھی کمی ہے۔ تعلیم کی کمی کی وجہ سے ہمارے بہت سے روشن چراغ اس روشنی سے محروم رہ جاتے ہیں۔ ہمارے ملک کا مستقبل یعنی ہماری آنے والی نسل جو کہ تعلیم کے حق دارہوتے ہیں۔ اچھی اور مہنگی تعلیم اپنی غربت اور کم وسائل کی وجہ سے حاصل نہیں کر سکتے۔ اسکے باوجود کچھ محنتی اور ذہین بچےمعمولی سکولوں سے محنت کرکے اچھی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ جب وہ تعلیم حاصل کرکے نوکری کی تلاش کرتے ہیں تو انہں سفارش کے لیے کہا جاتا ہے۔ اس طرح ہمارے بہت سے پڑھے لکھے نوجوان بےروزگاررہ جاتے ہیں۔

پاکستان میں آج بھی ایسے تعلیم یافتہ نوجوان موجود ہیں جن کے پاس مختلف شعبوں کی اہم ترین ڈگریاں موجود ہیں۔ لیکن اس کے باوجود بھی وہ بےروزگار گھومتے ہیں۔ ایسے پڑھے لکھے نوجوان ملک کا سرمایہ ہوتے ہیں۔ان بےروزگار اور پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے حکومت کو کو ئی ایسا اقدام کرنا چا ہیے جس سے ملک کا یہ قیمتی سرمایہ ضایع نا ہو آجکل انٹرنیٹ  کا دور ہے جس میں میں بہت سی ایسی ویب سا ئیٹس بنائی گئ ہے جن سے پڑھے لکھے بے روزگار نوجوان اچھی خاصی آمدنی کما سکتے ہیں انہی ویب سائیٹس میں ایک ویب سائیٹس فلم اینکس ہےجو انسان کے علم میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ اسے روزگار مہیا کرنے کا اہم ذریعہ بن چکا ہے۔

فلم اینکس ایک ایسی ویب سائیٹ ہے جس میں میں مضمون نویسی اورمختصرفلمیں پوسٹ کی جاتی ہے۔ دنیا کے تمام مسئلوں اوراسی طرح کے  دیگر معاملات پر مضمون لکھ کرفلم اینکس میں ڈال کر شیئرکیے جاتے ہیں۔ جس کے بعد ان مضمونوں اور مختصر فلموں کو فیسبک،ٹویٹر، جی میل پر شیئر کی جاتی ہیں اوران سائیٹس پرکام کرنے کے پیسے ادا کیے جاتے ہیں ۔ان پڑھے لکھے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے لیے اس ویب سائٹس نے بہت حد تک روزگار کو آسان بنا دیا ہے۔ اس سے گھر بیٹھے ہی مناسب آمدنی کمائی جا سکتی ہے۔اس ترقی یافتہ دورمیں جس طرح ٹیکنا لوجی اپنے زوروشور پرہے۔ اسی طرح انٹر نیٹ بھی آج کل کے دور میں اہم ترین ضرورت بن چکا ہے۔

انٹرنیٹ نے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے بہت سے کام آسان بنا دیے ہیں۔ انٹرنیٹ آج کل کی ضرورتوں میں ایک اہم اوربے حد  فائدہ مند ٹیکنا لوجی بن چکا ہے۔ انٹرنیٹ نے نہ صرف نوجوانوں کو مکمل روزگار مہیا کیا بلکہ ان کے پڑھنے لکھنے کے طریقے آسان بنا دیے ہیں۔ انٹرنیٹ کو استعمال کرنے کے لیے بھی تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے۔ کیونکہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی کام آسان نہیں ہوتا۔ تعلیم ہی دنیا میں واحد ایسی روشنی ہے جو ہاتھ پکڑ کر سیدھا راستہ دکھاتی ہے اچھے اور برے کی پہچان سکھاتی ہے بڑوں کا ادب اور چھوٹوں کے ساتھہ شفقت کرنا بتاتی ہے۔

 

 



About the author

Asmi-love

I am blogger at filmannex and i am very happy because it is a matter of pride for me that i am a part of filmannex.

Subscribe 0
160