طویل عمر اور اچھی صحت کے لیے چند آسان نسخے

Posted on at


 

اللہ تعالی نے یہ پوری دنیا بنائی اور اس دنیا میں رہنے والی ہر جاندار چیز کا دنیا میں رہنے اور اس دنیا سے رخصت ہونے کا وقت مقررکیا ہے ہمارے رب نے تمام جانداروں میں سے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے اور اس کو عقل عطا کی دنیا میں رہنے والے ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ دنیا میں لمبی زندگی گزارے اور اسکی اچھی صحت ہو اسکے لیے بڑے بڑے حکما اور اطبا نے بہت محنت کر کے چند ایسے آسان نسخے پیش کیے ہیں جن سے طویل عمری اور اچھی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہےجن میں سے چند نسخے یہ ہیں

۱۔ سورج منبع توانائی ہے جسکی روشنی بلا معاوضہ انسانی جسم کو حیاتین فراہم کرتی ہے جس سے انسانی ہڈیاں مضبوط و توانا ہوتی ہیں اچھی صحت اور طیل عمری کے لیے ضروری ہے سور ج کی روشنی میں کچھ دیر چہل قدمی کرے

۲ سانس ہمیشہ ناک سے لیں اور صاف و تازہ ہوا میں لیں ، پھل تازہ کھائیں اور پیاس لگنے پر سادہ اور تازہ پانی پیئں

۳۔ خوراک میں تازہ سبزی کا استعمال زیادہ کریں اور گوشت کم کھائیں اور غذاکو ہمیشہ خوب چبا کر کھائیں اور جوں ہی بول وبراز کا تقاضاہو فورا رفع حاجت کی جائے ان فطری تقاضوں کو روکنے سے مختلف بیماریاں پیدا ہوتیں ہیں

۴۔ روزانہ ہلکی پلکی ورزش کو عادت بنائیں رات کو جلدی سوئین اور صبح سویرےجلدی اٹھیں

۵۔ روزانہ غسل کریں اور کوشش کریں کہ صبح کی نماز وقت پر ادا کریں

۶۔شادی کے لیے ایسے ساتھی کا انتخاب کریں جو صحت مند ہو ،محبت کرنے والا ہواور آبکے ساتھ مخلص ہو اور پر خلوص ہو

۷۔دوسروں کے ساتھ نیکی کریں اور نیکی کر کے بھول جائین اور لوگوں سے کم سے کم توقعات وابستہ کریں ہمیشہ پرسکون رہیں

۸۔ ہمیشہ راضی بہ رضائے خدا رہیں محنت کریں اور نتیجہ خدا پر چھوڑدیں اور چھوٹی  سے چھوٹی نیکی کو بھی نظر انداز نہ کریں

۹۔غذاہمیشہ اپنے مزاج کے مطابق کھائیں کاذب بھوک میں کبھی نہ کھائیں

۱۰۔ قانوں قدرت اور اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی گزاریں طویل اور صحت مند زندگی پائیں۔      



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160