ایمان کا ذائقہ

Posted on at


 


حضرت عباس بن عبدالمطلب سے راویت ہےوہ بیان کرت ہیں کہ رسولﷺنے فرمایا


"اُس شخص نے ایمان کا ذائقہ چکھ لیا جو اللہ کو اپنا رب اور اسلام کو اپنا دین اور محمد ﷺ کو اپنا رسول تسلیم کر کے اُس پر مطمئن ہوگیا


 




ایمان کی مٹھاس وہی شخص محسوس کر سکتا ہے جو خود کو اللہ تعالی کی بندگی میں دے کر شریعتِ اسلامی کی پیروی کرے- اور ہر طرح سے روسول ﷺ کو آخری نبی مانے اور اِس پر مطمئن رہے۔ اور وہ اُس کا پختہ فیصلہ ہو۔


 


 


رَضِی بِاللہ رَبا


"وہ اللہ کو اپنا رب ماننے پر راضی ہوگیا"


اور جو شخص اِس بات پر ایمان لے آیا کے اللہ ہی اُس کا رب ہے وہی اُس کی پرورش کرنے والا ہے اور تمام اقتدار اور اس کے اختیارات کا مالک ہے۔ اور وہی عبادت کے لائق ہے۔ جو اس بات کو تسلیم کر لیتا ہے پھر اُس کا ایمان زبانی نہیں ہوتا بلکہ وہ اُسے دل ودماغ میں راسخ ہوجاتا ہے۔ وہ جیتا ہے تو خدا کے لیے اور مرتا ہے تو خدا کے لیے۔


 


 


وہ خدا کا پیغام دوسروں کو دینے اور خود اُس پر عمل کرنے میں لگا رہتا ہے۔ اور دوسروں کو بھی اسلام کے راستے پر لے آتا ہے۔ قران مجید میں ارشادِ باری تعالی ہے کہ


"اللہ کے ہاں اصل دین اسلام ہے"  اسی پر فطرتِ انسانی کی تخلیق ہوئی۔ اور یہی دین ابتداء سے نبیوں اور رسولوں پر اترا۔


ارشادِ نبوی ہے کہ" جب تم اپنے بستر پر جاوء تو سورہ "فاتحہ" اور سورہ"اخلاص" کو پڑھ لیا کرو تو موت کے علاوہ ہر چیز سے بے خوف ہوجاوء۔


 


 




About the author

160