دہشت گردی اور بے روزگاری کا ایک ہی علاج ۔۔تعلیم۔۔۔

Posted on at


آجکل ساری دنیا میں ایک ہی صدا سنائی دیتی ہیکہ دہشت گردی اور بے روزگاری نے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ھے ۔اور یہ حقیقت بھی ہے کیونکہ جدھر بھی نظر دوڑائیں ہمیں یہ سب چیزیں ہی نظر آتی ہیں اور ہر کوئی اس سے کسی نہ کسی طرح متاثر دکھائی دیتا  ہے کوئی دہشت گردی سے متاثر ہے تو کوئی بےروزگاری کے مسٔلے سے دوچار دکھئی دیتا ہے اور خاص طور پر ہمارا ملک پاکستابھی اس گھمبیر صورتحال میں بری طرح پھنسا ہوا ہے۔ ایک طرف سے اس کو دہشت گردی جیسے خطرناک مسٔلے کا سامنا ہے تو دوسری طرف بے روزگاری ۔اور ان سب مسائل کا ایک ہی حل ھے اور وہ حل صرف تعلیم میں ہے۔



تعلیم کا حصول ایک اہم فریضہ ہے مگر آجکل اس سلسلے میں ہم سب یعنی حکومت سے لیکر ایک عام آدمی بھی اس سلسلے میں کوئی فائدہ مند قدم نہیں اٹھا رھے۔


اور اسی وجہ سے پاکستان میں پڑھے لکھے لوگوں کی نسبت ان پڑھ لوگ زیادہ ہیں اور ان پڑھ یا کم پڑھے لکھے لوگ جلد دوسرے لوگوں کی باتوں کا اثر لے لیتے ہیں اور ایسے کام شروع کر دیتے ہیں جسکا انکو علم ہی نہیںنہوتا کہ وہ صحیح راستے پر ہیں یا غلط بس  وہ سنی سنائی باتوں پر یقین کر لیتے ہیں اور اپنے معاشرے اور لوگوں کیلۓ وبال جان بن جاتے ہیں ۔



اسلام جو کہ ہمارا پیارا دین ہے وہ بھی ہمیں سب سے پہلے تعلیم حاصل کرنے کی ہی ترغییب دیتا ہے اور ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد پاک ہیکہ علم حاصل کرو چاہے تمہیں چین تک جانا پڑے۔


اور یہ بات بالکل حقیقت کی حامل ہیکہ تعلیم کے بغیر کامیابی حاصل کرنا ناممکن ہےاور تمام مسائل کی جڑ ہی تعلیم کا نہ ہونا ھے اور پاکستان میں اگر ہم تعلیم کو عام کر دیں تو لوگوں میں شعور آجائیگا اور ان میں اچھے اور برے کی تمیز پیدا ہو جائیگی   ۔ تعلیم کی بدولت ہی ہم لوگ دہشت گردی جیسے موزی مرض پر قابو پایا جا سکتا ھے۔اگر تعلیم ہو گی تو ہی ہم بے روزگاری کو ختم کر سکتے ہیں



اور جب بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا تو کوئی بھی غیر قانونی کام نہیں کرے گا اور اس طرح ہم ایک دہشت گردی سے پاک معاشرہ وجود میں لا سکتے ہیں ۔کسی بھی قوم کی کامیابی کا راز اس ملک میں تعلیم کی شرح پر منحصر ہوتا ہے۔اس لیۓ ضروری ہیکہ ہم سب کو اس کام کیلیۓ سنجیدگی سے اقدامات کرنے ہونگے اور اپنے ملک سے ہمیں بے روزگاری اور دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہو گا ۔اور یہی ترقی کا واحد راستہ ہے۔



About the author

Aiman-Habib

My name is Aiman ,And iam a student in KPK University.And now I am bloger at filmannex..AND feeling great to join filmannex.

Subscribe 0
160