ملک اور معاشرے کی بہتری میں طلبا کا کردار

Posted on at


طلبا کسی بھی ملک کا سب سے مظبوط اور اہم حصہ ہوتے ہیں۔ یہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔کیونکہ یہی طلبا ہر ملک کا مستقبل ہوتے ہیں۔ ترقی پزیر ممالک کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔حکومت ہر طرف اور ہر مسٔلے کی طرف توجہ نہیں دے سکتی کیونکہ ایک ترقی پذیر ملک میں سہولیات کے ساتھ ساتھ پڑھے لکھے لوگوں کی بھی کمی ہوتی ہے۔ترقی پذیر ملک کو ہر لحاظ سے اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں سے سہارے کی ضرورت ہوتی ہے۔



طلبا ترقی پذیر ممالک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اور اپنی قوم کی مدد مختلف طریقوں سے کر سکتے ہیں سب سے پہلے طلبا کو اپنی ملک کی حکومت کا ساتھ دینا چاہیئے اور اسکے ساتھ ملک میں جتنی بھی فلاحی تنظیمیں کام کر رہی ہوں انکا بھی بھر پور ساتھ دینا چاہیئے۔طلبا لوگوں میں شعور پیدا کر سکتے ہیں ان کو ان کے کام کے متعلق جدید معلومات فراہم کر سکتے ہیں اس کے لیئے طلبا کو چاہیئے کے وہ ان پڑھ لوگوں کے لیئے خاص وقت نکالیں اور آہستہ آہستہ ان کی تربیت کریں۔اور انھیں تعلیم کی اہمیت سے آگاہ کریں انھیں یہ احساس دلائیں کے تعلیم صرف پیسے کمانے کے لیئے نہیں حاسل کی جاتی بلکہ معاشرے کا ایک اچھا فرد بننے کے لیئے ھاصل کی جاتی ہیں۔طلبا کو یہ سب کام اکٹھا ہو کر کرنا چاہیئے اور اسکے لیئے انھیں مختلف گروپوں میں تقسیم ہونا چاہیئے۔



طلبا ملک کی صفائی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ اسکے لیئے انھیں صفائی مہم چلانی چاہیئے۔اور اس مہم میں خود سرگرم رکن کی طرح حصہ لینا چاہیئے۔


طلبا کو معاشرے میں برائی کے خلاف آواز اٹھانی چاہیئے۔اور اسکے لیئے انھیں فلاحی تنظیموں کا بھر پور ساتھ دینا چاہیئے۔معاشرے میں کسی بھی برے عمل کو روکنا چاہیئے۔اس طرح ہم ایک اچھا تعلیم یافتہ اور ترقی پذیر ملک بنا سکتے ہیں ہمیں اسکے متعلق سوچنا چاہیئے اور آج ہی اپنے ملک کی بہتری کے لیئے قدم اٹھانا چاہیئے۔




About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160