فرنچ فرائز۔۔۔۔۔بریسٹ کینسر کا خطرہ

Posted on at


بہت چھوٹی بچیاں جو متواتر فرنچ فرائز کھانے کی عادی ہوں سن بلوغت میں داخل ہونے کے بعد چھاتی کےسرطان کے خطرات سے دوچار ہو سکتی ہیں۔ امریکی محققین کے مطابق ہر ہفتے بچوں کو محض ایک مرتبہ اضافی فرائز کھلانے سے چھاتی کے سرطان کے خطرات 27 فیصد تک بڑھ سکتے ہیں۔خواہ بچوں کی عمر 3 سے 5 برس ہی کیوں نہ ہو۔

بوسٹن کے برگھم اینڈ وومنز ہاسٹل اور ہارورڈ میڈیکل اسکول سے منسلک ڈاکٹر مائیکل کا مشاہدہ ہے کہ ابتدائی زندگی میں استعمال ہونے والی خوراک آئندہ زندگی میں خواتین کے اندر بیماریوں کی تعمیر میں کردار ادا کر سکتی ہے۔ مشاہدے سے علم ہوا ہے کہ چھاتی کا سرطان خواتین کو زندگی کے ابتدائی برسوں سے ہی جکڑنا شروع کرتا ہے لہٰزا انہیں کھانے ہینے کی عادات اس عرصے میں قابو میں رکھنا چاہیئں تاکہ چھاتی کے سرطان کے خطرات کو کم کیا جا سکے۔

ڈاکٹر مائیکل اور اس کے ساتھیوں نے 582 ایسی خواتین کا مشاہدہ کیا جو کہ چھاتی کے سرطان میں مبتلا تھیں جبکہ اس بیماری سے محفوظ 1569 خواتین کا بھی 1993ء میں باعدہ جائزہ لیا گیا۔ایک سوالنامہ جو کہ شرکاء  کی ماؤں سے پر کیا گیا میں یہ بات واضح ہوئی کہ فرنچ فرائز کا تواتر کے ساتھ استعمال کرنے والی لڑکیاں چھاتی کے سرطان کے خطرات سے زیادہ دو چار تھیں۔

اگر آپ کی بیٹی بھی فرنچ فرئز شوق سے کھاتی ہے تو براہ کرم اسے روکیں کیونکہ ہر بار جب وہ ایسا کرے گی تو چھاتی کے سرطان کے 27 فیصدی امکانات بڑھ جائیں گے۔



About the author

shakirjan

i am shakir.i have done BS (HONORS) in chemistry from pakistan.i know english,pashto and urdu.I love to write blogs.

Subscribe 0
160