صحت کے لیے اچھا گوشت یا سبزی فیصلہ آپکا

Posted on at


 

انسان کی متوازن غذا میں گوشت کی اہمیت اپنی جگہ قائم ہے مگر جدید تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ سبزیوں کا استعمال صحت کے لیے انتہائی مفید ہے ماہرین کے مطابق ہمیں روزمرہ کی خوراک میں گوشت کا استعمال کم سے کم کرنا چاہیے اور انہوں نے سبزیوں کو گوشت پر مندرجہ ذیل فوائد کی بنا پر ترجیح دی ہے

موٹاپا انسانی صحت اور خوبصورتی کا دشمن ہے اگر ہم اپنی خوارک میں سبزیوں کا استعمال زیادہ کریں تو آپ موٹے نہیں ہونگے مگر یہ سبزیاں تازہ ہوں ، ابلی ہوئی ہوں یا پھر کم تیل میں پکی ہوں

گوشت میں چکنائی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جبکہ یہ سبزیوں میں نہیں پائی جاتی اسلیے جو لوگ گوشت کھاتے ہیں تو وہ اکثر بلند فشار خون اور دل کے امراض میں مبتلا ہوتے ہیں اور سبزی خور اسکے برعکس ہیں

سبزیوں میں فائبر پایا جاتا ہے جو پیٹ بھرنے کا احساس دلاتا ہے یہ فائبر پیٹ کی صفائی کرتا ہے اور قبض نہیں ہونے دیتا جبکہ گوشت خور افراد زیادہ تر قبض کے مرض میں مبتلاہوتے ہیں اور سبزی خور افراد فوڈ پوائزنگ سے بچے رہتے ہیں

گوشت فروخت اکثر بیمار ، لاغر اور انفیکشن سے متاثرہ جانور ذبح کرکے بچ دیتے ہیں اور جو لوگ اس گوشت کو کھاتے ہے وہ بھی کسی نہ کسی بیماری میں مبتلاء ہو جاتے ہیں

ڈاکٹروں کے مطابق گوشت کھانے سے جوڑوں کا درد ، قبض سرطان ، ذیابطیس ، اپنڈکس، بواسیراور معدے کا السر جیسی بیماریوں کے خطرات بڑھ جاتے ہیں  جبکہ سبزیان کھانے والے افراد اس قسم کی بیماری سے محفوظ رہتے ہیں

بڑے جانور جن کا گوشت ہم لوگ کھاتے ہیں ان کو بیماریون سے محفوظ رکھنے کے مختلف قسم کی ویکسینزاور اینٹی بائیوٹک دی جاتی ہیں اور جب ہم ان جانورون کا گوشت کھاتے ہیں تو ہماری صحت پر بھی ان کے منٖی اثرات مرتب ہوتے ہیں

 

اس لیے سبزیوں کا استعمال ہم سب کی صحت کے لیے مٖفید ہے۔



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160