ساس اور بہو کا رشتہ

Posted on at


 

اس دنیا میں جو انسان بھی پیدا ہوتا ہے وہ رشتوں کی ڈوری سے بندھا ہوتا ہے جیسا کہ اسکے ماں باپ، بہن بھائی ، چچا تایا ، دادا دادی وغیرہ یہ رشتے اسکی پیدائش سے لے کر مرنے تک انسان کے ساتھ چلے آرہے ہوتے ہیں اور انسان انہی رشتوں کے ذریعے اس دنیا میں پہچانا جاتا ہے بعض اوقات ان رشتوں میں عارضی جدائی آ جاتی ہے مگر انکے دل ایک دوسرے کے لیے تڑپتے ہیں اسلیے عقل مند لوگ کبھی بھی ان رشتوں کو ٹوٹنے نہیں دیتے چونکہ مشرق کے برعکس مغربی ممالک میں رشتوں کی تمیز ختم ہو چکی ہے اس کے ساتھ ہی ان کی زندگیوں سے سکھ  چین بھی ختم ہوگیا ہے ان کو کیا پتہ کہ یہ سکھ اور چین رشتوں کے ساتھ منسلک رہنے سے ہی ملتا ہے

مغربی ممالک کی یہ ہوا اب ہمارے ملک پاکستان میں بھی چل پڑی ہے رشتوں کی ناقدری میں اضافہ ہورہا ہے ہر ایک صرف اپنی ذات کے لیے سوچتا ہے اور ایک دوسرے سے لوگ کتراتے نظر آتے ہیں کوئی کسی کے سکھ دکھ میں شریک نہیں ہوتا  اگر اسی تناظر میں ساس اور بہو کے رشتے کی بات کی جائے تو اس رشتے میں بھی آپ کو مادیت کا عنصر غالب نظر آ رہا ہے یہ رشتہ بھی صدیوں سے کشمکش میں چلا آرہا ہے

ہمارے ملک میں ساس اور بہو کا رشتہ ایسا ہے کہ ان دونوں کی آپس میں نہیں بنتی اور ان کی آپسی لڑائی میں بہت سی گھریلو مسائل پیدا ہورہے  انکی یہ لڑائی ایک دوسرے سے برتری لے جانے کے لیے ہے ہمارے معاشرے میں جب کسی لڑکی کی شادی ہوجاتی ہے تو سسرال میں اسکے لیے سارے رشتے نئے ہوجاتے ہیں اور ان رشتوں میں سب سے زیادہ اہمیت ساس کو دی جاتی ہے مگر نہ جانے کیون کہ اس دنیا میں کوئی بھی ساس اپنی بہو سے خوش نظر نہیں آتی ہمارے ہاں اکثر ہی شادی کے بعد ساس بہو پر نظر رکھنا شروع کردیتی ہے کہ وہ کیا کرتی ہے ، کیا کھاتی ہے ، کیا پیتی ہے ،کس سے کیا بات کرتی ہے یہ نظر رکھنا وہ اپنا فرض سمجھتی ہے

ہر ساس کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچے کےلیے خوبصورت، پڑھی لکھی اور گھر کے کام کاج جاننے والی لڑکی تلاش کرتی ہے اور جب وہ اسکی شادی کرکے اسکو گھر لے آتی ہے تو سارا دن اسی کو باتیں سناتی رہتی ہے کبھی کھانے مین سے نقص نکال کر تو کبھی لیٹ اٹھنے کی وجہ تو کبھی میکے جانے کی وجہ سے مطلب یہ کہ ہر روز کی لڑائی اور اسی لڑائی کی وجہ سے گھر پریشانیوں کی آمجگاہ بن جاتا ہے اس لیے ان دونوں کو اپنے اپنے اس رشتے کی لاج رکھتے ہوئے میانی روی سے کام لیا جائے۔  



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160