کالج

Posted on at


 

پروفیسرہی جب آتے ہیں ہفتہ وار کالج میں

تو اونچا کیوں نہ ہو تعلیم کا معیار کالج میں

کچھ ایسے بھی پڑھا کو پنچھیوں کو ہم نے دیکھا ہے

کہ صرف مصروف عمل ہیں پروفیسروں کو مسکا لگا نے میں

اگرچہ دوسرے مشروب بھی مہنگے نہیں ملتے

مگر چلتا ہے اکثر شربت دیدار کالج میں

ہر طرف نظر آتے ہیں پھول کالج میں

مٹر گشت کرتے رہتے ہیں فضول کالج میں

میاں تو بن گئے شہید الفت بجاۓ ڈاکٹر کے

جسے ماں باپ نے بھیجا تھا اتنی دور کالج میں

وہ ڈگری کے بجاۓ میم لیکر لوٹے گا

ملا تھا جسے داخلہ سمندر پار کالج میں

مجھے ڈر ہے کہ ہم دونوں کہیں سمدھی نہ بن جائیں

تیری گلنار کالج میں میرا گلزار کالج میں

کوئی چیز بے وفائی سے بڑھ کر کیا ہوگی

غم تنہائی جدائی سے بڑھ کر کیا ہوگی

کسی کو دینی ہو جوانی میں سزا

تو وہ سزا میڈیکل کی پڑھائی سے بڑھ کر کیا ہوگی۔ 



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160