بیٹیا ں باپ کے لیے قدرت کا حسین تحفہ

Posted on at


یہ سچ ہے کہ ہر باپ بیٹے کا خواہش مند ہوتا ہے کیونکہ کہ بیٹا اسکی نسل کو بڑھانے کا سہارا ہوتا ہے۔ پر ان سب باتوں کے باوجود بھی ہر باپ دوستی کا ہاتھ اپنی بیٹی ہی کی طرف بڑھاتا ہے۔ یہ قدرت کا ایک کرشمہ ہے لیکن یہی سچ ہے۔ باپ اور بیٹی کا یہ رشتہ دنیا کا سب سے حسین رشتہ ہے۔ کچھ لوگ سوچتے ہیں کہ ایسا کیوں ہے کہ باپ بیٹے کا خواہش مند ہے لیکن پیار محبت اور خلوص پن صرف بیٹی کے ساتھ کیوں؟ دنیا کا ہر بوجھ اٹھا کر جب وہ تھک ہار کر گھر آتا ہے اور اپنی بیٹی کے ہنستے مسکراتے چہرے کو دیکھتا ہے تو دنیا کی تمام تر تھکاوٹ کو بھول جاتا ہے اور اپنی بیٹی کی مسکراہٹ میں کھو جاتا ہے۔

 

جب ہم اپنی زندگی میں سوچتے ہیں تو ہمیں لگتا ہے کہ جیسے بیٹے باپ کے ساتھ منسلک ہیں اور بیٹیاں ماں کے ساتھ ۔ لیکن یہ بھی سچ ہے کہ بیٹیاں کبھی بھی اپنی دل کی بات اپنے والد سے نہیں کرتی۔ وہ اپنے دل کی بات اپنی ماں کے ساتھ کرتی ہے، پر دل کی گہرائی سے جڑا سچا پیار باپ اور بیٹی کے مابین ہی ہوتا ہے۔ شاید اس لیے کہ بیٹیاں کچھ وقت تک کے لیے ماں، باپ کی ہوتی ہیں۔ اس کے بعد وہ کسی اور گھر کی ہو جاتی ہیں اور یہ احساس ماں، باپ کو اپنی بیٹی کی طرف اور اس پر زیادہ فوقیت دینے پر مجبور کرتی ہے۔ کیا سچ ہے؟ کیا جھوٹ ہے؟ شاید یہ ان ہستیوں کے علاوہ کوئی نہیں جانتا جنہیں خدا نے ماں، باپ کے روپ میں روئے زمین پر اتارا۔

 

دنیا کا یہ عظیم رشتہ قدرات کا تخلیق کردہ ایک خوبصورت رشتہ ہے۔ باپ بیٹی کی محبت سے بھرا یہ رشتہ مہکاتے پھولوں کے مانند ہوتا ہے۔ دنیا کا ہر باپ اپنی بیٹی کی جھولی میں دنیا  کی تمام تر خوشیاں ڈالنے کا خواہش مند ہوتا ہے۔ ہر باپ کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی بیٹی ہمیشہ مسکراتی رہے، زندگی کے ہر پل کو خوشی کے ساتھ گزارے، سب اس سے خوش ہو اور وہ سب سے خوش ہو۔

 

ایک حقیقت یہ بھی ہے والدین بیٹے سے زیادہ بیٹی پر یقین اور اعتماد کرتے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ دنیا میں کچھ بھی ہو جائے ان کی بیٹیاں ان کا اعتماد کبھی بھی نہیں توڑیں گی۔ انہی وجوہاات کی بناء پر بیٹیاں ہمیشہ کوشش کرتی ہیں کہ وہ زندگی میں کبھی بھی کچھ ایسا نہ کریں کہ اس کے والدین کو شرمندہ ہونا پڑے۔ اس اعتماد اور یقین کو قائم رکھنے کے لیے وہ ہر بھر پور کوشش کرتی ہے۔ بیٹوں کا یہی اعتماد والدین کو ہمیشہ ان کی طرف ہی مائل کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ باپ بیٹی کے اس رشتے نے دنیا میں بہت سی مثالیں قائم کی ہیں۔ محبت بھرا یہ رشتہ روئے زمین پر ایک مثالی رشتہ ہے۔

ماں دنیا کا ایک حسین رشتہ ہے یہ وہ رشتہ ہے جس کی مثال خدا نے ایک ہی جملے میں بیان کر کے دنیا کو سمجھا دیا اور وہ جملہ یہ ہے:۔

‘‘ماں کے قدموں تلے جنت ہے۔’’

باپ کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے ‘‘باپ اللہ پاک کی رحمت ہے۔’’ اولاد کے لیے ہے کہ اولاد روئے زمین پر خدا کی ایک بہت بڑی نعمت ہے۔     

  

If you want to share my any previous blog click this link http://www.filmannex.com/blog-posts/aafia-hira/2.

Follow me on Twitter: Aafia Hira

Thanks for your support.

Written By: Aafia Hira




About the author

Aafia-Hira

Name Aafia Hira. Born 2nd of DEC 1995 in Haripur Pakistan. Work at Bit-Landers and student. Life isn't about finding your self.LIFE IS ABOUT CREATING YOURSELF. A HAPPY THOUGHT IS LIKE A SEED THAT SHOWS POSITIVITY FOR ALL TO REAP. Happy to part of Bit-Landers as a blogger.........

Subscribe 0
160