حدیث

Posted on at


 


ترجمہ


جس نے مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجا اللہ نے اس کے لئے عافیت کا ایک دروازہ کھول دیا۔


ہمارے پیارے نبی حضرت محمدؐ اللہ پاک کے آخری رسول ہیں۔ حضور پاکؐ اللہ کے بندے اور رسول ہیں۔ اللہ پاک اپنےرسولؐ سے بہت محبت کرتے ہیں۔ اللہ نے آپؐ کو انسانوں کے لیے ہدایت بنا کر بھیجا اور انسانوں کی رہنمائی کے لیے پیدا فرمایا ۔ آپؐ پر اللہ پاک نے اپنی آخری کتاب قرآن مجید کو نازل کیا ۔ آپؐ نے اس دنیا میں آکر اللہ پاک کے حکم کی تکمیل کی۔ آپؐ بنی نوع انسان کو اس دنیا میں رہنے اور آخرت میں کامیابی کا راستہ دکھایا ۔ حضورؐ نے انسانوں کو رہنمائی کا راستہ دکھایا  اور ہمیں اسلام کے مطابق چلنے کا راستہ بتایا جس پر چل کر ہم آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس طرح  ہمارے نبیؐ نے ہم پر بہت سارے احسانات کئے ہیں۔ہمارے لیے بے شمار قربانیاں دیں ہیں۔ ہمارے لیے ہی مصیبتوں کا سامنا کیا ہم لوگوں کے لیے ہی اپنی جان پر کھیلے ۔ اسلام کا نام بلند کیا ہمیں اسلام کی تعلیم دی۔ 


ہمارا بھی فرض بنتا ہے کہ ہم ہر قسم کی خواہش سے بڑھ کر آپؐ سے محبت کریں، پیار کریں۔ آپؐ کی لائی ہوئی تعلیم کے مطابق چلیں۔ اللہ پاک کے بھیجے گئے پیغام کی تکمیل کریں۔  آپؐ پر نازل کی گئی کتاب کا ادب کریں اور اس پر عقیدہ رکھیں۔ ہم اپنی محبت کا اظہار آپؐ پر درود کو پڑھ کر کرسکتے ہیں کہ ہمیں یقین ہے آپؐ پر  اور آپؐ کے لائے ہوئے احکامات پر، آپؐ پر نازل کی گئی کتاب پر۔


ہمیں آپؐ پر درود بھیج کر ان تمام باتوں کا اظہار کرنا چاہیے ۔ اپنی محبت کا اظہار کرنا چاہیے۔ قرآن پاک کی سورت میں ارشاد ہوا ہے کہ


بے شک اللہ اور اس کے فرشتے نبیؐ پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو تم بھی آپؐ پر درود و سلام بیجا کرو۔ اس آیت میں بتا دیا گیا ہے کہ اللہ کی بنائی ہوئی ہر چیز   درخت، زمین، آسمان، سورج، چاند، ستارے، اور زمین پر موجود ہر ایک ایک چیز آپؐ پر درود بھیجتی ہیں یہاں تک کہ اللہ پاک خود بھی اپنے رسولؐ پر درود بھیجتے ہیں۔ ہمیں بھی چاہیے کہ ہم بھی آپؐ پر درود بھیجیں۔ اور آخرت میں کامیابی حاصل کریں۔ اور پھر حدیث میں فرما دیا گیا کہ


جو شخص ایک بار  مجھ پر درود  بھیجتا ہے اس کے لیے اللہ تعالی عافیت کا ایک دروازہ کھول دیتا ہے۔



About the author

160