Culture Of Corruption

Posted on at


جیسے ہم زندگی میں کنفیوز ہیں ان سے بڑھ کر آج پاکستان کے سیاستدان کنفیوز ہیں۔ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ آجکل ہم سارے برائے نام رہ گئے ہیں سارے فیصلے کہیں اور ہوتے ہیں اور ہم صرف بھونکنے کیلئے کہا جاتا ہے۔ حکمرانوں کی تو آجکل حالت ہی کچھ اور ہیں۔ ان سے جو کچھ کہا جاتا ہے بلکہ کہنے سے قبل مان گئے ہوتے ہیں۔ فوجی عدالتوں کا قیام پر سارے سیاستدان کنفیوز ہیں کچھ اپنے خلاف استعمال کرنے سے ڈرتے ہیں تو کچھ اپنے پارٹی کے عسکری ونگز کے درندوں کو لٹکانے سے خؤفزدہ ہیں۔ فوجی عدالت میں صرف یہ ہوگا کہ مفاہمتی پالیسی نہیں رہیگی۔ کوئی بھی آیا تو معاف نہیں کیا جائیگا جیسے کہ ان دہشت گردوں کو پھانسی دی گئی جسکو سزا فوجی عدالتوں نے سنائی تھی اور عام عدالتوں سے سزا پانے والے شاید نہ لٹکائے جائیں کیوں کہ ان پر اب سیاست ہونی ہیں اور کسی طریقے سے انکو بچانے کیلئے تگ و دو جاری ہے حالانکہ وزیرداخلہ بار بار صوبوں کو احکامات جاری کرتے ہیں لیکن عمل کوئی نہیں۔ عمل تب ہوگا جب کے پشت پر فوجی ڈنڈا ہو کیوں کہ ہم سارے ڈر کے مسلمان ہیں اور کچھ نہیں۔

فوجی عدالتوں کی مخالفت صرف اور صرف اسی صورت میں ہوسکتی تھی جب آپکے موجودہ عدالتیں کسی اہم کیس کا قلیل مدت میں تفصیلی فیصلہ سناتی لیکن ہم سیکھتے ہیں کہ لوگ اپنی زندگی پوری کرکے مر جاتے ہیں لیکن ان کے مقدمات ہھر بھی زیر التوا رہتے ہیں۔ آج تک کسی اہم کیس کا فیصلہ اگر آپ کو معلوم ہو تو آپ قوٹ کر سکتے ہیں۔

این آر او کیس
سوئس بنک کیس
افتخار ارسلان اور ملک ریاض کیس
این ایل سی کیس
حج کرپشن کیس
جعلی ڈگری کیسز
الیکشن ٹریبونلز کیسز
سروسز ٹریبونل کیسز
توہین رسالت کیسز
وغیرہ وغیرہ

 


About the author

faizy247

Name: Faizan Khan
Born:19-8-1998
I am a Student.

"Exellence Is Not A Skill.Its An Attitude"

Subscribe 0
160