hands tells us every thing see this

Posted on at


ہاتھوں کی مختلف شکلیں انسانی شخصیت کی خصوصیا ت سے پردہ اٹھاتی ہیں۔ فوٹو فائل

یوں تو انسانی  شخصیت کے بارے میں قیاس آرائی کرنے کے لیے لوگ مختلف طریقے اور انداز اختیار کرتے ہیں لیکن انسانی ہاتھ کسی بھی انسان کی شخصیت کی بھرپور عکاسی کرتے ہیں اور پامسٹ ہاتھوں کی لکیروں سے کسی بھی شخص کی شخصیت کی گہرائی میں اتر کر اس کے راز افشا کرسکتے ہیں۔

http://express.pk/wp-content/uploads/2015/04/11_fa_rszd.jpg

گول شکل والے ہاتھ: لوگوں کی اکثریت کے ہاتھوں کی بناوٹ اسکوائرشکل کی ہوتی ہے ایسے لوگوں کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ لوگ حقیقت پسند، سادہ طبع اور عملیت پسند زندگی پر یقین رکھتے ہیں جب کہ یہ دوستانہ رویئے اور ہر طرح کی صورت حال سے نکلنے کی صلاحیت بھی ان میں موجود ہوتی ہے۔ اس طرح کے  لوگوں کی ان ہی خصوصیات کی وجہ سے خاندان کے لوگ اور دوست احباب ان سے ہروقت مختلف معاملات کے حل کے لیے مدد لیتے رہتے ہیں جب کہ ایسے افراد کے کیریئر کا محور سخت محنت ہوتی ہے کیوں کہ یہ بڑے اور مشکل پراجیکٹس کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اس لیے ان گول شکل کے ہاتھوں کو ارتھ ہینڈ بھی کہا جاتا ہے۔

http://express.pk/wp-content/uploads/2015/04/2_fa_rszd.jpg

ملی جلی شکل والے ہاتھ: کچھ لوگوں کے ہاتھ کی شکل واضح نہیں ہوتی بلکہ اس میں 2 سے 5 شکلیں بنتی نظر آتی ہیں اس لیے ایسے ہاتھوں کو مکسڈ ہینڈ کہا جاتا ہے جس میں بنیادی شکل توگول ہی ہوتی ہے تاہم ان کی انگلیاں لمبی ہوتی ہیں۔ ایسے لوگ مضبوط ارادوں کے مالک اور پریکٹیکل ہوتے ہیں اور اگر ہاتھ مکمل مکسڈ ہو تو پھر یہ لوگ ور اسٹائل، درمیانی راہ اختیار کرنے والے اور مہربان رویہ رکھتے ہیں جب کہ ان میں مثبت اور منفی دونوں طرح کا ٹمپرامنٹ ہوتا ہے۔

http://express.pk/wp-content/uploads/2015/04/3_fa_rszd.jpg

فرم یا سخت ہاتھ: جن لوگوں کے ہاتھ سخت نظر آتے ہیں وہ مستقل مزاج اور سیکھنے والے ہوتے ہیں جب کہ ان کی شخصیت پر اعتماد کیا جاسکتا ہے۔ ہاتھ کا سخت اور موٹا ہونا ظاہر کرتا ہے کہ یہ لوگ جسمانی طور پر سرگرم اور کھلے دل کے مالک ہوتے ہیں۔

http://express.pk/wp-content/uploads/2015/04/5_fa_rszd.jpg

سخت ہاتھ اور سیدھی ہتھیلی: جن لوگوں کے ہاتھ سخت اور ہتھیلی سیدھی ہونے کے ساتھ ساتھ جلد کسی ڈرم کی طرح کھچی ہوئی ہو وہ آزاد سوچ رکھتے اور نروس رہتے ہیں جب کہ یہ لوگ تنہائی پسند ہوتے ہیں جب کہ ان کی سوچ مضبوط ہوتی ہے اور یہ دوسرے لوگوں کے منفی رویوں پر صبر اوربرداشت کی قوت اپنے اندر رکھتے ہیں۔

http://express.pk/wp-content/uploads/2015/04/4_fa_rszd.jpg

آرٹسٹک ہینڈز: یہ ہاتھ گول اورجنسی کشش رکھتے ہیں اور اس شکل کے ہاتھ رکھنے والے لوگ آرٹ سے محبت کرنے والے اور تخلیقی صلاحیتوں کے مالک اور خاموش طبع ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ انفرادی طور پر پرامن اور ہر وقت میوزک، آرٹ ، ادب اورمحبت کے متلاشی رہتے ہیں۔

http://express.pk/wp-content/uploads/2015/04/6_fa_rszd.jpg

نوکیلے ہاتھ: اس طرح کے ہاتھوں کی انگلیاں تنگ ہوتی ہیں جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہیں کہ ایسے لوگ گہری سچائی کے مالک ہوتے ہیں اس لیے اس ہاتھ کو نفسیاتی ہاتھ بھی کہا جاتا ہے جب کہ ایسے ہاتھ رکھنے والوں کی اکثریت نفسیاتی اور تصوارتی سوچ رکھتے ہیں۔

http://express.pk/wp-content/uploads/2015/04/8_fa_rszd.jpg

واٹر ہینڈز: جن لوگوں کے ہاتھ اس شکل کے ہوتے ہیں ان میں بھی تصوراتی،نفسیاتی اور تخلیقی توانائی انتہائی طاقت ور ہوتی ہے اس لیے یہ لوگ اپنی حساس طبیعت کی وجہ سے دوسروں کے لیے ہمدردانہ اور مہربانہ رویہ رکھتے ہیں۔

http://express.pk/wp-content/uploads/2015/04/7_fa_rszd.jpg

چمچہ نما ہاتھ: جو ہاتھ کلائیوں کی جانب سے تنگ اور انگلیوں کی جانب کھلے ہوئے ہوں انہیں چمچمہ نما یا عملیت پسند ہاتھ کہا جاتا ہے اس طرح کے لوگ عملیت پسند اورمہم جوئی سے محبت کرتے ہیں۔

http://express.pk/wp-content/uploads/2015/04/9_fa_rszd.jpg

گرم اور خشک ہاتھ: اگر آپ کے ہاتھ خشک اور گرم ہیں تو آپ بھرپورسرگرم زندگی گزارتے ہیں اور عام طور پر ایسے لوگ فیلڈز میں اور بھاری مشینیوں پر کام کرتے ہیں جب کہ ایسے لوگوں کو چاہئے کہ وہ پانی اور جوسسز کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں تاکہ جسم تر رہے۔

http://express.pk/wp-content/uploads/2015/04/10_fa_rszd.jpg

پھیکے ہاتھ: جو ہاتھ  اور ان کی لکیریں پھیکی ہوتی ہیں وہ اس بات کی علامت ہے کہ ایسے لوگوں میں محدود توانائی ہوتی ہے جب کہ یہ ذہنی اور روحانی  تصورات کی جستجو میں رہتے ہیں تاہم یہ لوگ خود کو سامنے لائے بغیر پس منظر میں رہ کر کام کرنا پسند کرتے ہیں۔

http://express.pk/wp-content/uploads/2015/04/12_fa_rszd.jpg

سرخ ہاتھ:  کسی بھی شخص کے سرخ ہاتھ اور لکیریں اس بات کو ظاہر کرتی ہیں کہ یہ لوگ بہادر اور پرجوش ہوتے ہیں اور اپنی ان ہی صلاحیتوں کی بدولت کسی بھی محفل میں چھا جاتے ہیں۔ یہ لوگ سخت محنتی، جذباتی اور ناراض نظر آنے کے ساتھ ساتھ ہر وقت کسی نہ کسی کام میں مصروف نظر آتے ہیں۔

لمبے ہاتھ:  لمبے ہاتھ رکھنے والے لوگ پر اثر اور سحر انگیز شخصیت کے مالک ہوتے ہیں جب کہ ایسے لوگ گہری سوچ، گہری نظر اور ہر مسئلے کے حل کے لیے وسیع سوچ بچار کرتے ہیں جب کہ اکثر لیڈرز، جیولرز اور کمپوزر لمبے ہاتھوں کے مالک ہوتے ہیں۔

http://express.pk/wp-content/uploads/2015/04/13_fa_rszd.jpg

چھوٹے ہاتھ: چھوٹے ہاتھ رکھنے والے لوگ فوری فیصلہ کرنے اور عمل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ایسے لوگ کسی بھی معاملے پر فوری رائے بنا لیتے ہیں اور اس کی تفصیل کا انتظار نہیں کرتے اس لیے ان لوگوں کے گرد ایسے لوگ موجود رہنے چاہئیں جو ان کے آئیڈیاز کو ترتیب دے سکیں۔

چھوٹی انگلیوں والے ہاتھ: جن لوگوں کے ہاتھوں کی ہتھیلیاں گول اور انگلیاں چھوٹی ہوتی ہیں وہ فیلڈ میں کام کرنے اور عملی زندگی پر یقین رکھنے کے ساتھ ساتھ اصولوں، نظام اور مکمل ڈھانچے پر چلنا پسند کرتے ہیں۔

http://express.pk/wp-content/uploads/2015/04/14_fa_rszd.jpg

چھوٹی انگلیوں اور چوکور ہتھیلی والے ہاتھ: ایسے لوگ جذباتی، تخلیقی اور مقصد کے حصول کے لیے کام کرنے والے ہوتے ہیں جب کہ ان میں حیرت انگیز آئیڈیاز موجود ہوتے ہیں اور کسی بھی پراجیکٹ کو فوری شروع کرنے کے خواہش مند ہوتے ہیں تاہم یہ اچھا اختتام کرنے والے نہیں ہوتے۔ اس طرح کے لوگوں میں برداشت کی قوت کم ہوتی ہے جب کہ یہ ہر وقت تعمیری سرگرمیوں میں مصروف رہنا چاہتے ہیں۔



About the author

awasir

honest and hard working. want to learn more every time

Subscribe 0
160