نمکین محبت۔ (part 1)

Posted on at



ان کی ملاقات ایک پارٹی میں ہوئی تھی۔وہ لڑکی پارٹی میں سب سے نمایاں نظر آ رہی تھی۔کئی نوجوان اس کی طرف متوجہ تھے۔اور سکی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ایک نوجوان جو عام سا دکھائی دے رہا تھا ۔اس لڑکی سے متاثر ہونے کے باوجود اسے کوئی توجہ نہیں دے رہا تھا۔


جب پارٹی ختم ھوئی تو وہ نوجوان کس لڑکی کے پاس گیا اور نہایت ادب سے کافی کی پیشکش کی۔ لڑکی اس اجنبی کی خواہش پر حیران رہ گئی مگر انکار نہ کر سکی۔ وہ دونو ایک کافی شاپ میں جا بیٹھے۔ ان کے درمیان کافی دیر تک خاموشی چھائی رہی۔ لڑکا نروس ہو رہا تھا اور کچھ کہہ نہیں پا رہا رہ اتھا ۔ یہی حالت لڑکی کی بھی تھی۔ اچانک لڑکے نے ویٹر کو آواز دی۔ " کیا تم مجھے کچھ نمک لا کر دے سکتے ہو؟ میں اپنی کافی میں ڈالنا چاہتا ہوں۔"


ویٹر نے نمک دانی لا کر اس کی ٹیبل پر رکھ دی ۔ نوجوان نے نمک اپنی کافی میں ملایا اور اسے پینے میں مشغول ہو گیا۔لڑکی نے حیرت سے کہا ۔" تم کافی میں نمک ملا کر پیتے ہو؟"


نوجوان نے جواب دیا ۔ ِ جب میں چھوٹا تھا تو ہم سمندر کے قریب کھیلتے تھے ۔ مجھے سمندر کا ذائقہ بہت اچھا لگتا تھا۔بلکل نمکین کافی کی طرح ، اب جب بھی میں نمکین کافی پیتا ہوں تو مجھے اپنا بچپن یاد آ جاتا ھے۔اور اپنے والدین کی یاد ستانے لگتی ھے ۔ جو اب بھی وہیں مقیم ہیں۔"


یہ کہتے ہوۓ لڑکا آبدیدہ ہو گیا۔لڑکی اس نوجوان کے احساسات سے بہت زیادہ متاثر ہوئی۔ لڑکی نے سوچا کے اس نوجوان کے احساسات حقیقی ہیں۔


پھر لڑکی بولنا شروع ہوئی ۔ اور اس کو اپنے بارے میں بتانے لگی ۔اور اسے اپنے بچپن کی کہانیاں سنانے لگی، اور اپنے والدین کے بارے میں آگاہ کیا۔


پہلی ملاقات میں ان دونوں کے درمیان گفتگو اچھی رہی۔ یہ ان کی کہانی کا آغاز تھا۔ انہوں نے ملاقاتوں کے سلسلہ جاری رکھا۔اور پھر یہ کہانی آگے بڑھی اور انہوں نے آپس میں شادی کرلی۔اور وہ ایک خوشگوار زندگی بسر کرنے لگے۔ اور ہر بار وہ لڑکی اس لڑکے کی کافی میں تھوڑا سا نمک ملا دیتی کیونکہ وہ جانتی تھی اسے کافی اسی ذائقے میں اچھی لگتی ھے۔ 



About the author

SZD

nothing interested

Subscribe 0
160