Wifaq-Ul-Madaris

Posted on at


مذہبی جنونیت اور ہر جائز و ناجائز کو مذہب کا رنگ سے روکنے کیلئے ضروری ہے کہ وفاق المدارس کو ایک ایسا ادارہ بنا دیا جائے کہ جہاں سے اسلامی اصولوں و مسائل کی تشریح ہو جس طرح کہ سپریم کورٹ آئین و قانون کی تشریح کرتا ہے۔ اور یہ ادارہ اس بات کا پابند ہو کہ جو بھی مسلہ جو بھی کیس انکو دیا جائے تو وہ ان پر جامع فیصلہ وزارت مذہبی امور کو دیں اور وہی فیصلہ گورنمنٹ کی طرف سے پورے طاقت کیساتھ نافذالعمل ہو۔ اور یہ اعلان کیا جائے کہ اس ادارے کے علاوہ کسی مولوی کسی پیر و فقیر کو یہ اختیار نہیں کہ وہ کوئی فتوی کوئی حکم جاری کر سکے بصورت دیگر ان کے خلاف برقت کاروائی کیا جائے۔

اس سنٹرل ادارے کی وجہ سے رویت ہلال کمیٹی، سپریم نظریاتی کونسل جیسے غیر فعال اور متنازعہ ادارے ختم کیا جائے تاکہ عوام اور پاکستان ایک ہی پیج اور مذہب پر آجائے جہاں علما سو اور جاہل پیر و فقیر عوام کو مذہب کا جھانسہ نہ دے سکیں۔

اگر آپ میرے اس تجویز سے متفق ہے تو انکو شئیر کریں تاکہ قابل عمل بنایا جا سکے۔



About the author

faizy247

Name: Faizan Khan
Born:19-8-1998
I am a Student.

"Exellence Is Not A Skill.Its An Attitude"

Subscribe 0
160