دبئی ٹیسٹ

Posted on at



دبئی ٹیسٹ میں پاکستان نے آسٹریلیاکودوسواکیس
رنز کے بڑے مارجن سےہراکردومیچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ نوجوان سپنر
ذوالفقاربابراورٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے یاسرشاہ نےبگ تھری ٹیم کوگھٹنےٹیکنےپرمرکزی کردار اداکیا۔
یونس خان نے بھی میچ کی دونوں اننگزمیں شاندار سینچریاں سکورکیں۔

دبئی ٹیسٹ کےآخری روز بھی پاکستان کےنوجوان سپنرز نےشاندارکارکردگی کامظاہرہ کرتےہوئے
بگ تھری آسٹریلیاکوچاروں شانےچت کیا۔ اور ٹیم کودوسواکیس رنزکےبڑےمارجن سےکامیابی دلوائی۔
کینگروز نے دوسری اننگزکاآغاز انسٹھ رنزچار
کھلاڑی آؤٹ پردوبارہ شروع کی تو اسکی پوری ٹیم دوسو سولہ رنزپرڈھیرہوگئی ۔

مچل جانسن نےمزاحمتی اننگزکھیلی وہ اکسٹھ رنز کیساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ سٹیون سمتھ نے پچپن رنزکی اننگز کھیلی۔ کیرئیرکاتیسرا میچ کھیلنے والے ذوالفقاربابرنےبہترین باؤلنگ کامظاہرہ کرتے ہوئےپانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ ٹیسٹ ڈیبیو
کرنے والےیاسر شاہ نے بھی چاروکٹیں حاصل کیں۔دونوں باؤلرزنےمیچ میں مجموعی طور پر سات، سات کھلاڑی آؤٹ کئے۔

میچ کی پہلی اننگزمیں یونس خان اور سرفراز احمد نے سینچریزسکورکیں، جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈوارنر نے بھی سوکاہندسہ عبورکیا۔
دوسری اننگز میں بھی یونس خان ایک بارپھر بھرپور فارم میں نظرآئے اورایک سوتین رنز کی ناقابل شکست اننگزکھیل کرٹیم کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔جبکہ احمدشہزاد نےسینچری نے بھی پاکستانی ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنائی۔

کینگروز کےخلاف پاکستان کی انیس سال میں یہ تیسری کامیابی ہے۔دومیچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری میچ تیس اکتوبرسے ابوظہبی میں کھیلاجائے گا



About the author

160