قانون اور عوام

Posted on at


قانون کسی بھی ریاست یا ادارے کا اہم پہلو ہوتا ھے جوکہ اس ادارے کی ترقی اور نظم وضبط میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔قانون کسی بھی ادارے یا ریاست کا ایک لازمی جز ہوتا ہے ۔جس کے مطابق ہر شخص کوعمل کروایا جا تاہے تاکہ اس ادارے میں رہنے والے تمام افراد کو یکساں حقوق حاصل ہوں۔قانون ھیمشہ ملکی بقا اور امن وامان قائم رکھنے کا اہم عنصر ہے۔جس ملک یا ادارے کا کوئی قانون نہیں ہوتا وہ ھیمشہ تنزلی اور فسادات میں گھرا رہتا ہے اور کبھی ترقی کی منزل حاصل نہیں کر سکتا۔


آج کے دور میں قانون کو سامنے رکھ کرکوئی فرد یا باشندہ جو کہ اس ادارے یا ریاست میں رہ رہا ہے کیسے عمل کرتا ہے۔کیا وہ اس ادارے یا قانون کے مطابق اپنی زندگی گزارتا ہے۔حکومت ھیشہ ملکی مفادات کیلئے قانون نا فذ کرتی ہے تاکہ ملک میں امن وامان قائم رہ سکے۔لیکن جب خود بڑے عہدے پر فائز لوگ اس پر عمل نہیں کرتے تو عام شخص خود بخوداسے توڑکرقانون کی خلاف ورزی کرنا شروع کردیتے ہیں۔وہ قانون کواس ملک کا حصہ ہی نہیں سمجھتے ۔لہزا ہر شخص کےپاس لاقانیت کا اختیار آجاتا ہے۔آج ذراسوچئے کہہ ہم جس ادارے یا ریاست کا حصہ ہیں اس ادارے کے قانون کے مطابق چلتے ہیں اس ادارے کےکیا حقوق ہیں۔اکثر اوقات آپ سڑکوں پر ٹریفک کے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گاڑی چلا رہے ہوتے ہیں جو کہ جانی اور مالی نقصان کی وجہ بنتی ھےاور ہم ان لوگوں کو برا بھلا کہ کر چلے جاتے ہیں جو اس قانون پر عمل کرنے کی تلقین کرتے ہیں


 لہزا کسی بھی ادارے یا قانون پر عمل کرنا ہم سب کا فرض ہے جوکہ ملکی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے جس ملک کا کوئی قانون نہیں ہوتا وہ کبھی ترقی کی منزل طے نہیں کر سکتا آج جتنے ممالک ترقی کر چکے ھیں وہ سب اپنے قانون کے مطابق عمل پیرا ہونے کی وجہ ھے اللہ سے دعا ہے کہ ان قوانین پر عمل کرنے کی تو فیق دے۔



About the author

160