میرے یادگار کرکٹ میچز – حصّہ ششم

Posted on at


ویلکم بیک فرینڈز. میں امید کرتا ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے. جیسے کہ کل میں نے پاکستان کی بیٹنگ کے اعداد و شمار آپ کے سامنے پیش کئے اور آج میں سرلنکا کی بیٹنگ کے بارے میں بتاؤں گا. پاکستان کے ٢٦٠ کے جواب میں جب سری لنکا نے بیٹنگ شروع کی تو انھیں میچ جیتنے کے لئے ٢٦١ رنز مقررہ ٥٠ اورز میں بنانے تھے.


سری لنکا کی بیٹنگ کا آغاز کافی اچھا رہا اور ان کی پہلی وکٹ ٥٦ کے مجموعی سکور پے گری جب ان کے سیٹلڈ بلے باز پریرا سید اجمل کی گیند پر ٣٧ بالز پر ٤١ رنز بنا کر اوٹ ہوے. ان کی انننگز میں ٦ چوکے اور ١ چھکا شامل رہا. سری لنکا کے وکٹ کیپر بلے باز سنگاکارا پہلی ہی گیند پر اوٹ ہو گئے.



اس سے بعد تھریمننے اور جےوردھننے کے درمیان ١٥٦ رنز کی شاندار پاٹنرشپ ہوئی اور جے واردھننے ٧٥ رنز پر محمد طلحہ کی گیندپر اوٹ ہو گئے. ان کی اننگز میں ٩ چوکے اور ١ چھکا شامل رہا. جے وردھنے کے اوٹ ہونے کے بعد سری لنکا کی ٢ وکٹس وقفے وقفے سے اوٹ ہوئی لیکن پاکستانی ٹیم ان کو میچ جیتنے سے نہ روک سکی. اس میچ میں سری لنکا کی طرف سے تمام ٥ وکٹس ملنگا نے حاصل کیں اور انھے اس کے صلے میں مین اف دی میچ قرار دیا گیا.



میچ ہارنے کی سب سے بڑی وجہ پہلے بولنگ نہ کرنا بنی کیونکہ پاکستانی ٹیم نے آخری دونوں میچز بعد میں بیٹنگ کرتے ہوے جیتے تھے. دوسری بڑی وجہ کیچز کا ڈراپ کرنا ہیں. پاکستانی ٹیم کی فیلڈنگ اس میچ میں انتہائی بری ثابت ہوئی اور اسی طرح سری لنکا نے اپنی شاندار فیلڈنگ سے پاکستان کے یقینی ٣٠ سے ٤٠ رنز روکے. فیلڈنگ کا میچ جیتنے میں انتہائی اہم کردار ہوتا ہے. اچھی فیلڈنگ سے مخالف ٹیم دباؤ کا شکار ہو جاتی ہے جس سے وہ غیر ضروری سٹروکس کهیلنے کی کوشش میں اوٹ بھی ہو جاتے ہیں.



ایشیا کپ تو گزر گیا اور پاکستانی ٹیم اپنی کچھ خامیوں کے باوجود رنر اپ رہی. اب کچھ دن تک ٹی ٢٠ ورلڈ کپ شروع ہو رہا ہے اور اس میں پاکستانی ٹیم کو اپنی تمام خامیوں کو ختم کر کہ اترنا ہو گا تب ہی پاکستان یہ ورلڈ کپ جیت سکتا ہے اور کرکٹ میں اپنا لوہا منوا سکتا ہے.




About the author

jawad-annex

heeyyyy em jawad ali.... ummm doing software engineering.... muh interest in playing games, blogging, seo, webdeveloping and blaa blaaa blaaaaa :p

Subscribe 0
160