پردہ کیا ہے

Posted on at


پردہ کیا ہے


پردے کا حکم عورت کےلیے ہے۔ اسلام میں عورت کے لیے پردہ اس کے جسم کو مکمل طور پر چھپانا ہے جیسے سر کے بال سے لیکر پیر کے ناخن تک کو چھپانا ہے۔اسلامی ممالک میں عورتیں پردہ کرتی ہیں۔ جیسے سعودی عرب میں کوئی بھی عورت پردے کے بغیر گھر سے باہرنہیں نکلتیں۔ یعنی برقعے کے بغیر جو عورت برقعہ نہیں پہنتی اسے اچھی نظر سے نہیں دیکھتے اور کہتے ہیں خراب عورت ہے جو برقعہ نہیں پہنتی۔


پاکستان میں تقریباً ہر دوسری عورت نے برقعہ پہنا ہوا ہوتا ہے۔ ہمارے معاشرے میں عورت بغیر برقعے کے عجیب لگتی ہے۔ لوگ اسے اچھا نہیں سمجھتے اور بڑی گندی نظر سے دیکھتےہیں۔ پاکستان میں 70 فیصد عورتیں پردہ کرتی ہیں۔اور 30 فیصد نہیں کرتیں۔ پردہ کرنے والی بہت سی اپنی مرضی اور خوشی سے پردہ کرتیں ہیں۔ اوربعض گھر والوں اور شوہر کے کہنے پر پردہ کرتی ہیں۔ بعض لڑکیا ں اپنے محلّے کے ماحول کی وجہ سے پردہ شروع کردیتی ہیں۔ اور بعض گھر سے برقعہ پہن کر جاتی ہیں۔ اور آفس یا کام کرنے کی جگہ پر جاکر اتار دیتی ہیں۔


ماڈرن اور بڑے گھروں کی لڑکیاں پردہ یا برقعہ نہیں پہنتیں ان کی نظر میں برقعہ فیشن ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے عورت پردہ کرے اوراپنےجسم اور اپنے لباس کو غیر مردوں کی نظر سے بچائے۔


پردہ یا برقعہ عورت کی شان ہے۔ جس سے ہمارا لباس صاف اور ہمارا کردار بے داغ لگتا ہے۔ میری دعا ہے اللہ تعالیٰ ہمیں پردہ کرنےکی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!



160