سسٹم کا زہر _ حصہ اول

Posted on at



جس طرح سگریٹ کے پیکٹ پر وزارت صحبت کی جانب سے وارننگ کے طور پر لکھا ہوتا ہے کہ "خبردار سگریٹ نوشی صحت کے لئے مضر ہے"۔ٹھیک اسی طرح وطن عزیز کی سیاست اور سیاسی نظام کے بارے میں 67 سال قبل اس دیس کو بنانے والوں نے ایک وارننگ دی تھی کہ "خبردار یہاں اسلام کے سوا کوئی اور نظام مضر ہے۔"لیکن افسوس کہ جس طرح آج بھی لوگوں کی کثیر تعداد سگریٹ کا زہر پی رہی ہے اور وارننگ صرف کاغذ کے پیکٹ پر ہی لکھی رہ جاتی ہے بالکل اسی طرح نصف صدی سے ہمارے سیاستدان اورراہنما اسلام کو نظر انداز کرکے"سسٹم کا زہر"پی رہے ہیں اور 18 کروڑ مظلوم ومجبور عوام کو یہ"نشہ "پلا رہے ہیں ۔
سگریٹ پی لینے انسان کی صحت خراب ہوجاتی ہے۔پھیپھڑے ناکارہ ہوجاتے ہیں ۔سانس کی بیماریاں اور دیگر امراض لاحق ہوجاتے ہیں۔وغیرہ وغیرہ۔۔۔لیکن"سسٹم کا زہر"پینے سے جو نقصانات اور تباہیاں ہورہی ہیں ان کا شمار نہیں کیا جاسکتا۔۔۔۔غریب اور مفلس لوگوں کو دو وقت پیٹ بھرنے کے لئے روٹی نہیں مل رہی اور وہ فاقوں سے مر رہے ہیں،آئے روز غربت کی لعنت سے تنگ آکر خودکشیاں کررہے ہیں،ان کے بچے اعلیٰ تعلیم سے محروم ہیں انہیں روزگار نہیں ملتا،ان کے لئے علاج معالجے کی کوئی سہولت نہیں ہے،انہیں پینے کے لئے صاف پانی تک نہیں ملتا،ان کے پاس پہننے کے لئے کپڑا نہیں ہے،رہنے کے لئے ایک چھت میسر نہیں ہے،وغیرہ وغیر۔۔۔۔جس طرح امیر لوگ"ڈن ہل "یا"گولڈ لیف"پیتے ہیں اور غریب لوگ"کے ٹو"یا "ایمبیسی"سے کام چلاتے ہیں بالکل اسی طرح سے ہماراسسٹم امیروں کو"ڈن ہل"یا "گولڈ لیف" بنارہاہے جبکہ غریبوں کے مقدر میں"کے ٹو"کی بلند وبالا چوٹی سے خودکشی کرکے مرنے اور "ایمبیسی"کے چکر لگانے کے سوا کچھ نہیں۔۔۔جس طرح سگریٹ کوئی شربت یا دودھ نہیں ہوتا بلکہ ایک ایسی شے ہے کہ جسے پینے کے بعد صرف راکھ ہی باقی ملتی ہے بالکل ہوبہو اسی طرح سے ہمارا سسٹم بھی کوئی شراباًطہورا یا امرت دھارا نہیں بلکہ یہ ایک ایسا زہر ہے جسے پینے یا پلانے کے بعد ہماری حالت یہ ہوگئی ہے کہ ہم در در کے دھکے کھارہے ہیں اور بھکاریوں کی طرح کشکول اٹھائےآئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے بھیک مانگنے پر مجبورہیں،جبکہ وہاں سے ملنے والی امداد سگریٹ سے بھی کم تر ہے۔۔۔



About the author

DarkKhan

my name is faisal ......

Subscribe 0
160