بواسیر کا نباتاتی علاج ۔ حصہ اول

Posted on at


بواسیر عہد حاضر کی ایک عام بیماری ہے۔ عموماً ایسے لوگ جنہیں ذیادہ دیر تک بیٹھنا پڑے یا عضلات اور بافتوں کی کمزوری کا مرض ہو وہ بواسیر کے جلد شکار ہو جاتے ہیں۔ بواسیر میں مقعد کی وریدیں سوج جاتی ہیں۔ جس سے مقعد کے اندر اور باہر بے حد تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس مرض میں کبھی مقعد کی اندرونی اور کبھی بیرونی وریدوں میں سوزش کے باعث خون بہنے لگتا ہے۔ بعض اوقات اندرونی وریدیں سوجن کے باعث پھٹ بھی جاتی ہیں۔ اس صورتحال میں خونی بواسیر پیدا ہو جاتی ہے۔

تیز مصالحے دار اور ناقص غذاؤں کے علاوہ آنتوں کے امراض کے باعث بواسیر کا مرض جلدی پنپتا ہے۔ یہ مرض شرمندگی کا باعث بنتا ہے جس کی وجہ سے عموماً مریض اس کو بیان کرنے سے گریز کرتے ہیں، لیکن رفع حاجت کی وجہ سے جب خون مسلسل بہنے لگتا ہے اور تکلیف ناقابل برداشت ہو جاتی ہے تو مریض بلآخر مرض سے نجات کے لئے تدابیر اختیار کرتا ہے۔ بواسیر کی ایک پیچیدہ اور مہلک شکل مقعد کے اندر اور باہر مسوں کا پیدا ہو جانا بھی ہے۔ اس مرحلے میں یہ مرض ناقابل بیان اذیت کا باعث بنتا ہے۔ مریض خارش ، جلن اور درد کے باعث ایک پل بھی چین سے بیٹھ نہیں پاتا۔

بواسیر قابل علاج مرض ہے ۔ ایک ایلوپیتھک میں اتو اس کا علاج لیزر اور آپریشن تک محدود ہو کر رہ گیا ہے جبکہ طب میں اس کا علاج دواؤں سے ممکن ہے ، تاہم جڑی بوٹیوں اور غذاؤں کے مناسب استعمال سے بھی بواسیر سے نجات پائی جا سکتی ہے۔

حفاظتی تدابیر:

                بواسیر پرانی قبض یا زیادہ دیر تک بیٹھنے سے پیدا ہوتی ہے ۔ باقاعدہ علاج کرنے کے لئے ضروری ہے کہ پہلے معدے کے افعال کو درست کیا جائے ۔ خواتین کو حمل  کے بعد عموماً بواسیر ی شکایت ہو جاتی ہے۔ پیچش والی ادویات سے اس میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔ ذہنی دباؤ کا شکار اور ذودورنج افراد کو بھی بواسیر ہو جاتی ہے ۔ لہٰزا یسے حضرات کو رگع حاجت کے وقت عجلت سے کام نہیں لینا چاہیئے ۔ عموماً زور لگانے سے مقعد کے عضلات پر برا اثر پڑتا ہے ۔ اس لئے اب سے ذیادہ احتیاب کی متقاضی یہی بات ہے کہ رفع حاجت کے وقت ٹینشن سے کام نہ لیا جائے ۔

C کے لئے بہت سی اہم غذائیں ہیں اور جڑی بوٹٰیاں مفید ہیں۔ جن کے باقاعدہ استعمال سے بواسیر کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ بواسیر کے مریض کی خوراک میں یہ غذائیں بے حد ضروری ہیں ۔

1۔ تازہ پھل اور سبزیاں

2۔ سلاد

3۔ ریشے والی غذائیں مثلاً اسپغول 



About the author

shakirjan

i am shakir.i have done BS (HONORS) in chemistry from pakistan.i know english,pashto and urdu.I love to write blogs.

Subscribe 0
160