جسمانی کام اور ورزش !

Posted on at


جسمانی طور پر غیرفعال اور غیر متحرک رہنا  دل کو جلد بوڑھا کر دینے کے سلسلے میں اہم کردار ادا کرتا ہے کیونکہ کاہلی، آرام طلبی اور جسم کو حرکت میں نہ رکھنے کے باعث آپ کے وزن میں اضافہ ہوتا ہے ۔ آپ موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں آپ کے لئے ذیابیطس  اور بلڈپریشر کے خطرات بڑھ جاتے ہیں ۔ آپ کا دل بھی عضلات کا مجموعہ ہے اور آپ کے جسم کے دیگر عضلات کی طرح اسے بھی ورزش کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ یہ باقاعدگی اور مستعدی سے آپ کے جسم میں خون کی گردش جاری رکھ سکے ۔

 

کچھ نہ کچھ جسمانی محنت آپ کے معمولات میں شامل ہونی چاہئے اس سے آپ کے جسم پر ایسے اثرات مرتب ہوتے ہیں جنکی وجہ سے آپ کے دل کے لئے خطرات کم ہو جاتے ہیں ۔

٭ دل اور دماغ کی طرف جانے والی شریانوں کے تنگ ہونے کا عمل سست پڑ جاتا ہے اور ان میں خون کی گردش زیادہ روانی اور آسانی سے جاری رہنے کے سلسلے میں رکاوٹ نہیں پڑتی۔

٭ جسمانی محنت اور مشقت سے آپ کے جسم میں موجود فاضل چربی استعمال میں آکر تحلیل ہو جاتی ہے ۔

٭ نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم ہو جاتی ہے جبکہ فائدہ مند کولیسٹرول

HDL کی سطح بہتر ہو جاتی ہے ۔

 

٭ جسم میں شکر کی بھی سطح کم ہو جاتی ہے جس سے ذیابیطس کا خطرہ کم ہو جاتا ہے یا اگر خدانخواستہ آپ ذیابیطس کا شکار ہوچکے ہیں اور اسے کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

٭ ہائی بلڈپریشر کو نارمل سطح پر لانے میں مدد ملتی ہے ۔

 

٭ جسمانی طور پر زیادہ سے زیادہ متحرک رہنا مجموعی طور پر ہی  آپ کی صحت  کو بہتر رکھنے میں مدد دیتا ہے  ،آپ اپنے اعصاب کو پرسکون محسوس کرتےہیں ، اعصاب پر سے بوجھ اور تناؤ کم ہوتا ہے آپ خود کو زیادہ  توانا اور مستعد محسوس کرتے ہیں ، آپ کی ہڈیاں اور پٹھے مضبوط ہوتے ہیں ۔   



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160