قائداعظم محمد علی جناح

Posted on at


چشم فلک نے یقینا بڑے بڑے سیاست دان دیکھے ہوں گے لائیڈ جارج ، چرچل ، کرزن ، اور گاندھی کے کردار و عمل کی جھلکیاں بھی کتابوں میں محفوظ ہیں مگر ان میں سے کوئی بھی استقامت ،عزیمت ،تدبیر اور بے داغ کردار کے لحاظ سے محمد علی جناح کی ٹکر کا نہیں ہے. میرے اس مؤقف کی دلیل میں آپ کی سیاسی تگ و دو مقصد سے سچی لگن اور ان تھک محنت کا جذبہ شامل ہے. آپ بلند کردار اور مضبوط اعصاب کے مالک تھے اگر تخلیق ان ایک معجزہ ہے تو بلاشبہ آپکو معجز اثر مدبر اور سیاستدان قرار دینا پڑے گا.


 


محمد علی جناح ٢٥ دسمبر ١٨٧٦ کو کراچی میں ہی پیدا ہوے آپکے والد پونجا جناح کاٹھیا واڈ کے رہنے والے تھے. وہ چمڑے کا کاروبار کرتے تھے.


 


بمبئی اور کراچی میں ابتدائی تعلیم حاصل کرنے والا یہ ہونہار طالب علم راتوں کو اس لئے تعلیم میں مشغول نظر اتا تھا کہ وہ محنت میں عظمت کا قائل تھا اور محنت کے بل بوتے پر ایک دن بلندیوں کے مینار کو چھونے والا تھا. ١٦ سال کی عمر میں آپ نے مشن ہائی اسکول کراچی سے میٹرک پاس کر لیا تھا. میٹرک کے بعد آپکے والد آپکو اپنے کاروبار میں لگانا چاہتے تھے لیکن ایک انگریز دوست کے مشورے سے آپکے والد نے آپکو قانون کی اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لئے انگلستان بھیج دیا.


 


 


آپ نے وہاں ایک ایک ادارے لنکن میں داخلہ لیا. اس ادارے میں داخلہ لینے کی واحد وجہ یہ تھی کہ اس ادارے کے مین گیٹ پر دنیا کے مشہور ترین قننوں دنوں میں سب سے اوپر حضرت محمّد صلّ الله علیح وسلم کا نام لکھا ہوا تھا.



About the author

160