(وقت سے پہلے بڑھاپا طاری کیوں ہوتا ہے؟ (حصہ آخری

Posted on at


سگریٹ نوشی


سگریٹ نوشی ایک اور انتہائی مضر صحت عادت ہے جو بلاشبہ بڑھاپے کی آمد میں تیزی لاتی ہے۔ طویل عرصے تک سگریٹ پینے والے افراد کے دانت پیلے ہو جاتے ہیں۔ سگریٹ کا دھواں نکلنے سے جلد پر اس کے بھیانک اثرات ابھرتے ہیں۔ ان سے نہ صرف جھریاں پڑتی ہیں بلکہ کینسر کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔



خاص طور پر منہ اور پھیپھڑے کے سرطان میں سگریٹ نوشوں کے مبتلا ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔ علاوہ ازیںیہ بات بھی بہت معروف ہے کہ سگریٹ نوشی امراض قلب کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔



ازواجی نا آسودگی


خشگوار ازواجی تعلقات سے جسم اور ذہن دونوں پُرسکون رہتے ہیں۔ صنفی سرگرمیاں افسردگی دور کرنے والے قدرتی وسائل ہیں جن سے موڈ فوری طور پر بہتر ہو جاتا ہے۔ بے شمار جائزے اس بات کی تائید کرتے ہین کہ نارمل اور متوازن صنفی زندگی گزارنے والے افراد صحت مند ریتے ہیں۔



ان سرگرمیوں سے جسم میں ’’ انڈور فین ‘‘ اور دیگر ضروری کیمیکلز کے اخراج کے لئے تحریک ملتی ہے جن سے مدافعتی نظام کی کارکردگی بہتر ہوجاتی ہے۔ ذہنی دبائو گھٹ جاتا ہے اور بعض مخصوص کینسر کا خطرہ بھی ٹل جاتا ہے۔




About the author

160