""مہندی بالوں کے لئے فائدہ مندہے""

Posted on at


مہندی قدرتی تحفوں میں سے ایک ہے ۔ صرف رنگ ہی نہیں بلکہ تاثیر کے اعتبار سے بھی اس کے متعدد فائدے ہیں۔ اس سے بالوں کو کسی قسم کا نقصان نہی


ہوتا بلکہ یہ بالوں کی بیماریاں مثلاً بالچر،گنج،خشکی کو بھی ختم کرتی ہے۔مہندی میں تھوڑا سا سرکہ ملا لینے سے رنگ بھی آتا ہے اور بالوں میں بھی زیادہ چمک دمک بھی آجاتی ہے ۔



 


مہندی 250 گرام


انڈا 1 عدد


لونگ 3عدد


لیموں 3عدد


پانی حسب ضرورت


ان سب کو ملاکر رکھ دیں اور بعد میں سر میں لگائیں۔دو گھنٹے بعد سر دھولیں ۔بال ملائم نظر آئیں گے اور آپ اپنی مرضی سے سیٹ بھی کرسکیں گی۔


مہندی لگانے کی ہدایت


۔ مہندی کو بالوں کی جڑوں میں لگائیے،مہندی نہ پتلی ہو اور نہ گاڑھی تاکہ آسانی سے لگ جائے ۔


۔ مہند کا رنگ ہاتھوں پر آجاتا ہے،آپ دستانے پہن کر یا پلاسٹک کا لفافہ ہاتھ پر چڑھا کر مہندی لگاسکتی ہیں۔


۔ مہندی لگا کر سونا نہیں چاہئے۔


۔ مہندی کو اتار سر دھونے کے بعد آپ بال خشک کرکے جڑوں میں تیل ضرور لگائیے۔مہندی سے بال خشک ہوتے ہیں۔تیل کی مالش کرکے اگلے دن شیمپو کیجئے،آپ کے بال چمک جائیں گے ۔


۔ مہندی میں لیموں کا رس بھی شامل کرلیں تو بہتر ہے۔


۔ بازار میں رنگیلی مہندی کہہ کر دوکاندار جو مہندی دیتے ہیں اس میں ایک سفید سفوف ملادیتے ہیں ۔ مہندی اس سے خوب پھول جاتی ہے۔آپ خاص طورپر سادی سبز مہندی خریدئیے۔مہندی کا رنگ بھورا نہ ہو بلکہ تیزسبز اور خوشبودار دیکھ کر کرلیجئے ۔


۔ مہندی میں آپ تھوڑا تیل بھی ملاسکتی ہیں،معمولی ساتیل ملانے سےمہندی اچھی لگے گی۔بچیاں اور کالج کی لڑکیاں مہندی لگائیں تو سو گرام مہندی کا لوشن پتلا سلا بنا کر ایک چمچہ تیل اور سرکہ ملا کر سر میں ڈیڑھ گھنٹے کے لیپس لگائیں ۔ لیکن سرکہ اصلی ہو،وہ میسر نہ ہو تو لیموں کا رس ملائیں ۔



About the author

DarkKhan

my name is faisal ......

Subscribe 0
160