(ٹوٹکے (حصہ دوئم

Posted on at


دماغ کو تیز کرنے کے لئے ہری مرچ کا زیادہ استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔



دیمک سے نجات پانے کے لئے جہاں لکڑی کی کسی چیز مثلا دروازے وغیرہ میں دیمک لگی ہو تو وہاں استعمال شدہ موبل آئل مل دیں دیمک ختم ہوجائے گی۔


چہرے کی رنگت نکھارنے کے لئے آدھا چمچہ کھیرے کے رس میں آدھا چمچہ عرق گلاب اور اتنی ہی گلیسرین ملا کر روزانہ رات کو لگائیں رفتہ رفتہ رنگ صاف ہوجائے گا۔



ہاتھ، پائوں ملائم رکھنے اور چہرے کی شادابی کے لئے گلیسرین، عرق گلاب اور لیموں کا رس برابر مقدار میں لے کر ملائیں اور استعمال کریں۔



نظر کی کمزوری دور کرنے کے لئے سونف اور دھنیا برابر مقدار میں لے کر باریک پیس لیں اور پھر اس سفوف کے ہم وزن مصری لے کر پیس لیں اور ملا لیں صبح، شام تازہ پانی کے ہمراہ دو کھانے کے چمچے سفوف کھائیں۔


دل کو صحت مند رکھنے کے لئے سبز چائے پینا مفید ثابت ہوتا ہے۔


کپڑے پر ہلدی کا داغ لگ جائے تو اسے لیموں کے رس سے تر کریں اور کچھ دیر بعد صابن سے دھولیں داغ غائب ہوجائے گا۔


اگر کپڑے پر استری سے جلنے کا داغ لگ جائے تو اسے دور کرنے کے لئے پہلے نیم گرم پانی میں کچھ دیر بھگوئیں پھر نمک ملے پانی سے دھولیں۔



ریشمی کپڑے سے پرانا داغ دور کرنے کے لئے اسے بورک ایسڈ کے محلول میں دھوئیں۔


اروی کا لیس ختم کرنے کے لئے اسے کاٹیں اور نمک لگا کر رکھ  دیں۔ کچھ دیر بعد دھوئیں اور پکائیں۔


کسی جگہ کائی لگ جائے تو اس پر بلیچنگ پوئوڈر چھڑکیں اور پھر برش یا جھاڑو سے صاف کرلیں۔


وزن کم کرنے کے لئے بھنے ہوئے چنے غذا میں شامل کرلیں۔



About the author

160