وقت کی قدر

Posted on at


وقت ایک عظیم تحفہ ہے جو ہر شخص کو ملتا ہے کچھ لوگ تو اس سے فائدہ اٹھا کر عظیم مرتبہ حاصل کرتے ہیں وقت کی قدر کا پتہ اس وقت چلتا ہے جب انسان اسے گنوا بیٹھتا ہے اور بعد میں پچھتاتا ہے جو لوگ وقت کی قدر کرتے ہیں وقت ہمیشہ اسے ساتھ لے کر اسے بلند پر پہنچا دیتا ہے جو لوگ اس کی قدر کی نہیں کرتے وقت انہیں پاوٗں تلے روندتا ہوا آگے نکل جاتا ہے۔

وقت ہمیشہ اپنے معمول کے مطابق گزررہاہے یوں سمجھ لو کہ یہ ایک چلتی ہوئی گاڑی ہے جو اس پر سوارہو گیا اس نے اپنی منزل پالی اور جو رہ گیا وہ اپنی منزل کو کھودیتا ہے وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا۔

عظیم ہستیوں کا شیوا تھا کہ وہ وقت کی قدر کرتے تھے آج تک جتنی قوموں نے ترقی کی  ہے وہ وقت کی قدر کی بدولت ہے کیونکہ اس کے بغیر ترقی نہ ممکن ہے وقت اور انسان کا چولی دامن کا ساتھ ہے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انسان مختلف امتحانات کا سامنا کرتا ہے کبھی وہ فیل ہوتا ہے جو کہ وقت اسے استقامت اور ثابت قدمی کا سبق دیتا ہے اور جب انسان کامیاب ہو جاتا ہےتو سابقہ مشکلات اور دکھ بھول جاتا ہے وقت اس کی زندگی کے آگے خوشیوں کے موتی بکھیر دیتا ہے جو کہ وہ ہر موتی کے دانے پر(ہر قدم پر )خوش ہوتا ہے۔

کامیاب انسان وہ ہوتا ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ زندگی گزارتا ہے وہ آسمان پر کمندیں ڈال کر آگے نکل جاتا ہے اج کے دور میں ایک عظیم ترقی یافتہ ملک چین ہے جس کے باشندے وقت کی بہت زیادہ قدر کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ ایک دنیا کی ترقی یافتہ ریاست بن چکی ہے وہ ہمیشہ اپنا کام پر کرتے ہیں لہذا دینی یا دنیاوی فلسفہ میں وقت کی قدر کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔



160