میگنیٹک چپ کارڈز

Posted on at


آجکل کے دور میں ویسے تو بہت سے میگنیٹک چپ کارڈز ہیں۔جن میں سے ایک سہولت ڈیبٹ کارڈ بھی ہے جوکہ ایک عام انسان کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوۓ ہیں۔ڈیبٹ کارڈ ایک میگنیٹک چپ کارڈ ہے۔جس سے انسان اپنے بنکنگ اکاونٹ کو آسانی سے آپریٹ کر سکتا ہے۔


 


ڈیبٹ کارڈ کے بہت استعمالات ہیں جو درج ذیل ہیں


ڈیبٹ کارڈ کو آن لائن ٹرانزیکشن کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے


اگر انسان کو کوئی بھی یوٹیلٹی بل بھرنا ہو تو اپنے ڈیبٹ کارڈ کے زریعے اپنے آکاؤنٹ سے رقم بھر سکتا ہے


یہ تمام شاپنگ مالز پر ریٹیل ٹرانزیکشن کے زریعے اپنے ڈیبٹ کارڈ سے اسکا بل بھر سکتا ہے


ڈیبٹ کارڈ کسی بھی فیول پمپ پر بل بھرنے کے لیے آسانی سے استعمال کیا جا سکتا ہے


ڈیبٹ کارڈ کو آپ اپنے یا کسی اور کے کریڈٹ کا بل بھرنے کیلئے بھی استعمال کر سکتے ہیں


 


فوائد


یہ آپ کے پاس ایک قسم کی پلاسٹک منی ہے جسے آپ جہاں چاہیں استعمال کر سکتے ہیں۔


ڈیبٹ کارڈ کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ آپکو پیسےاپنے پاس نہیں رکھنے پڑتے اسطرح آپکا پیسا بھی محفوظ رہتا ہے اور آپکی جان بھی۔ڈیبٹ کارڈ کے استعمال سے آپ کے وقت کی بہت بچت ہوتی ہے کیونکہ آپکو پہلے جب بھی پیسہ چاہیے ہوتا  تھا۔آپکو اپنی چیک بک  لے کر بینک جانا پڑتا تھا۔پھر آپکو رقم ملتی تھی لیکن اب اسے آپ کہیں  بھی کسی بھی اے ٹی ایم یا سویپنگ مشین پر استعمال کر سکتے ہیں۔ڈیبٹ کارڈ کے استعمال سے آپکو چیک بک ساتھ رکھنے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی اور نہ ہی برانچ جانا پڑتا ہے۔ڈیبٹ کارڈ کے استعمال سے اب آپکو بجلی سوئی گیس واسا ٹیلی فون کا بل بھی بھرنے کے لیے بینک نہی جانا پڑتا بلکہ آپ کسی بھی اے ٹی ایم مشین میں لگا کر اپنے تمام بلز بھر سکتے ہیں۔ 



اس سے آپکے پیسے کی بھی بچت ہوتی کیونکہ آپ کو چیک بک نہیں لینی پڑتی جس کے کافی چارجز ہوتے ہیں۔ آپکی رقم کچھ اسطرح بھی بچ جاتی ہے کہ کوئی چور آپکے اکاونٹ سے رقم نہیں نکال سکتا کیونکہ اس کا ایک پن کوڈ ہوتا ہے اور اس کے علاوہ اگر ڈیبٹ کارڈ سے کوئی بھی ٹرانزکشن کی جائے تو اس کا آپکے پاس موبایل پر پیغام آتا ہے ۔اگر آپکا کارڈ کوئی چھین بھی لیتا ہے تو آپ اسے عارضی طور پر بند بھی کروا سکتے ہیں تا کہ کوئی اسکا غلط استعمال نہ کر سکے۔ 



لہذا انسان کو چاہیے کہ اپنے بینکنگ اکاونٹ کو استعمال کرنے کے  لیے ڈیبٹ کارڈ کا استعمال کرے  اور اپنے وقت کو بچاۓ ۔ 




About the author

160