کینیڈا پولیس

Posted on at



کینیڈا پولیس نے بدھ کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ہونے والی فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کردی ہے، وزیراعظم سٹیفن ہارپر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ملک میں سخت قانون بنائیں گے۔

کینیڈا کے رائل كنیڈين ماٹیڈ پولیس کے کمشنر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی۔۔۔ فوٹیج میں مائیکل ذیہاف کو گن اٹھائے فائرنگ کرتے اور پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے،،، مائیکل ذیہاف کی ماں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی موت پر نہیں بلکہ ان لوگوں کے لیے رو رہی ہیں جو اس کی فائرنگ کا شکار ہوئے، مائیکل ذیہاف نے لوگوں کو جو درد دیے ہیں، وہ ان کیلئے شرمندہ ہیں، بتیس سالہ مائیک ذیہاف پہلے ہی مشتبہ افراد کی فہرست میں تھا،،، بدھ کو مائیکل ذیہاف بیبو نے وار میموریل میں تعینات ایک نہتے سیکورٹی اہلکار کو گولی مار دی تھی اور پھر اس کے بعد پاس ہی موجود پارلیمنٹ ہاؤس میں گھس کر فائرنگ کی تھی۔ ادھر وزیراعظم سٹیفن ہارپر کا کہنا ہے کہ وہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے ملک میں مزید سخت قانون بنائیں گے،، سیکورٹی ایجنسیوں کو اور زیادہ حق دینے کے لئے جلد ہی ضروری قدم اٹھائے جائیں گے۔



About the author

160