حضرت موسیٰ علیہ سلام ١

Posted on at


فرعون مصر کا ظالم بادشاہ تھا . اس نے بھی نمرود کی طرح خدائی کا دعوی کیا ہوا تھا . حضرت ابراھیم علیہ سلام کے بیٹے اسحاق علیہ سلام سے جو نسل چلی . اس میں یعقوب ، یوسف ، موسیٰ ،داود ، سلیمان ، یحییٰ ، عیسی اور بیشمار پیغمبر گزرے ہیں. حضرت یعقوب علیہ سلام کی قوم کا نام اسرائیل تھا . اس لئے ان کی اولاد کو بنی اسرائیل کہا جاتا ہے . الله تعالیٰ نے اس قوم کو بہت نعمتیں عطا کیں مگر وہ پھر بھی ناشکری کرتے ، الله کے احکام کو توڑتے اور اپنے پیغمبروں کو ناحق قتل کر دیتے . اس وجہ سے اکثر ان پر خدائی عذاب بھی نازل ہوتے تھے مگر وہ اپنی حرکتوں سے باز  نہ آتے تھے

حضرت موسیٰ علیہ سلام کا تعلق مصر کے بنی اسرائیل سے تھا . جس سال آپ علیہ سلام کی پیدائش ہوئی 

فرعون کو اس کے نجومیوں نے بتایا کہ اس سال پیدا ہونے والے بچوں میں ایک ایسا بچہ ھو گا جو بڑا ھو کر تیری تباہی کا باعث بنے گا . چانچہ اس نے حکم دیا کہ اس سال پیدا ہونے والے تمام بچوں کو قتل کر دیا جاۓ

 

سو اب بادشاہ کے حکم کی تعمیل شروع ھو گئی تھی .  جب حضرت موسیٰ علیہ سلام کی پیدائش ہوئی تو آپ کی ماں بہت پریشان ہوئی کہ بادشاہ کے کارندوں کو پتہ چلا تو قتل کر دے گے میرے معصوم کو ، مگر الله تعالیٰ کو کچھ اور ہی منظور تھا . اس رحیم ذات نے الہام کے ذریعے سے آپ علیہ سلام کی والدہ محترمہ کو ہدایت دی کہ لکڑی کا ایک چھوٹا سا صندوق بنوا کر اس میں اپنے بیٹے کو لیٹا کر دریاے نیل میں جو پاس سے ہی گزرتا تھا ، اس میں بہا دے

                                            

بقیہ حصّہ اگلے بلاگ میں ملاحظہ کیجئے گا

 

الله ہم سب کا حامی و ناصر ھو ، آمین

 

خدا حافظ

بلاگ رائیٹر

نبیل حسن 

 



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160