سلطان صلاح الدین ایوبیؒ

Posted on at


سلطان صلاح الدین ایوبیؒ کا اصل نام یوسف تھا آپ کے والد کا نام نجم الدین ایوب تھا اسی نسبت سے انھیں ایوبی کہا جاتا ہے آپ 1138ء میں پیدا ہوئے آپ بہت نڈر  اور ذہین انسان تھے آپ عالم اسلام کے مشہور مجاہد اور سپہ سلار تھے آپ نے یورپ کے عیسائیوں کو شکست دے کر بیت المقدس فتح کیا اور نوے سال بعد بیت المقدس پر مسلمانوں کا دوبارہ قبضہ ہو گیا آپ حکمران ہوتے ہوئے بھی فقیرانہ زندگی بسر کرتے تھے اور ایک خیمے میں رہتے تھے اور وہ محل کی نسبت خیمے میں رہنا ذیادہ پسند کرتے تھے آپ ایک بہادر سپاہی تھے درباریوں سے زیادہ اپنے مجاہدین کے ساتھ رہنا ذیادہ پسند کرتے تھے۔

اسی وجہ سے آپ مسلمانوں کے پسندیدہ حکمران سمجھے جاتے تھےسلطان صلاح الدین ایوبیؒ بے حد فیاض تھے اور احسان کرنے والے،عفودرگزر سے کام لینے والے،بہت حلیم اور بردبار انسان تھے آپ نے اپنی سلطنت میں مسکینوں اور غریبوں کے لیے شفا خانے اور لنگر خانے اور مدارس قائم کیےجب آپ کی سلطنت ترقی کرتی گئی تو آپ کی فیاضی بھی بڑھتی گئی آپ اکثر کہتے تھے کہ مجھے فیاضی میں خوشی ملتی ہے یہ مال و دولت میرا نہیں بلکہ مستحق لوگوں کا ہے سلطان صلاح الدین ایوبیؒ نے اپنی سلطنت کو صحیح معنوں میں فلاحی مملکت بنایا ہوا تھا ان کے دور کی سرائیں ،شفا خانے مساجد آج بھی مفید اور شام میں کسی نہ کسی صورت میں موجود ہیں سلطان صلاح الدین ایوبیؒ نہایت شفیق انسان تھے قرآن مجید کو سنتے ہی رو پڑتے تھے یتیموں،بیواؤں اور بے سہارا لوگوں کا بہت خیال رکھتے تھے جب ان کا انتقال ہوا تو ان کے خزانے میں سنتالیس درہم موجود تھے کوئی مکان یا زمین میں ان کی ملکیت نہ تھی۔

آپ اکثر اپنے خادموں کی غلطیاں معاف کر دیتے تھے آپ بے حد رحم دل انسان تھے آپ علم اور اہل علم کی بے پناہ قدر کرتے تھے آپ نے پچپن برس کی عمر میں 1193ءمیں وفات پائی۔



About the author

bilal-aslam-4273

i am a student

Subscribe 0
160