بچوں کا انسا ئیکلوپیڈیا آخری حصہ

Posted on at


                                                 البرٹ آئن سٹائن 


البرٹ آئن سٹائن ایک جرمن ماہر طبیعات تھے ۔ جو جرمنی کے شہر الم میں ١٤ مارچ ١٨٧٩ کو پیدا ہوۓ ۔ آپ کے والد کا نام ہرمن آئن سٹائن تھا ۔ جبکہ والدہ کا نام پالین تھا ۔ مذھب کے لحاظ سے یہ یہودی خاندان تھا ۔ البرٹ آئن سٹائن کی شادی سربیا کی خاتون میلوا مارک سے ہوئی۔ ان کی شادی جنوری ١٩٠٣ میں ہوئی ۔ آئن سٹائن کی بیوی بھی فزکس کی ماہر تھی ۔ البرٹ آئن سٹائن نے روشنی ، مائع کی حرکت ، مادہ اور انرجی کا تعلق اور خصوصی اضافیت کا نظریہ پیش کر کے سائنسی میدان میں خوب نام کمایا ۔ ١٩٠٦ میں زیورخ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنےکا بعد اس یونیورسٹی میں پروفیسر ہو گئے ۔ آپکے بیٹے ہینس نے بھی سوئزرلینڈ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی ۔ آپکا دوسرا بیٹا ایڈورڈ ذہنی طور پر معذور تھا ۔ آئن سٹائن کی دوسری بیوی کا نام ایلسا تھا ۔ ١٨ اپریل ١٩٥٥ کو یہ عظیم سائنس دن دنیا سے رخصت ہو گیا ۔


 


      ڈاک خانہ 


ڈاک خانہ یا پوسٹ آفس خطوط اور پارسل کو ایک مقام سے دوسرے مقام تک لے جانے کا کام کرتا ہے ۔ پوسٹ آفس کا لفظ پہلی بار ١٦٥٠ کی دہائی میں بولا گیا ۔ اس سے پہلے انگلینڈ کے لوگ اسے پوسٹ ہاؤس یا میل سروس کہتے تھے ۔ امریکہ کے لوگ ڈاک خانے کو اسٹیشن بولتے تھے ۔ خیال ہے کہ فرعون کے زمانے سے انسان خطوط کے ذریعے پیغام رسانی کر رہا ہے ۔ دوسری صدی عیسوی میں ہندوستان اور چین میں بھی ڈاک کا نظام شروع ہوا ۔ جدید دنیا کا قدیم ترین ڈاک خانہ ہائی سٹریٹ سکاٹ لینڈ کو سمجھا جاتا ہے ۔ جو ١٧١٢ سے آج تک کام کر رہا ہے ۔ یہ وہ وقت تھا جب گھوڑوں اور بارہ سینگوں کی بگھی سے ڈاک ترسیل کی جاتی تھی ۔ پاکستان میں جنرل پوسٹ آفس ١٨٨٧ کو لاہور میں قائم کیا گیا ۔ دنیا کا قدیم ترین جنرل پوسٹ آفس ڈبلن میں ١٨١٤ سے قائم ہے ۔ لاہور کا جنرل پوسٹ آفس ملک کا سب سے بڑا ڈاک خانہ ہے ۔ جہاں روزانہ ٢٠٠٠٠٠ سے زائد ڈاک ترسیل کی جاتی ہے ۔ ہر سال ٩ اکتوبر کو ڈاک کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔ 


 



About the author

160