میرا سکول

Posted on at


تعلیم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے۔ ہمارے ملک میں تعلیم کو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔ تعلیم حاصل کرنے کے لیے درس گاہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ تعلیم حاصل کرنے کے لیے بے شمار سکول ہیں۔ میں گورنمنٹ ایلی منٹری سکول میں پڑھتا ہوں۔ اس سکول میں چار شعبے ہیں۔ جن میں مختلف قسم کی تعلیم دی جاتی ہے۔ ہمارے ملک میں زیادہ تر دو چیزوں کو ترجیح دی جاتی ہے۔ ایک ساءنس اور دوسرا آرٹس یہ دو ایسے شعبے ہیں جن میں لوگ زیادہ تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

 

   

تمام اساتذہ بہت آچھے اور دل لگا کر اپنی  ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں۔ تمام اساتذہ اعلی تعلیم یافتہ ہیں۔ ہم سکول میں بہت کچھ سیکھتے ہیں۔ ہمیں سکول میں عملی کام بھی کرواے جاتے ہیں۔ جو مقررہ کردا ٹیچر کودیتے ہیں۔ ہمارے سکول میں ایک فزکس ،کیمسٹری ، کمیوٹر اور الیکٹریکل لیباٹریز ہیں۔ ہمارے سکول میں ایک بہت بڑا اور وسیع کھیل کا میدان بھی ہے جہاں بچے کھیلتے ہیں۔ ہمارے سکول میں پرنسپل کا آفس ، کلرک کا آفس سب اءیر کنڈیشن ہیں۔

 

 

سکول کی زندگی بہت خوبصورت اور آچھی ہوتی ہے۔ ہمیں زندگی تمام باتیں یہاں سے سیکھنے کو ملتی ہیں۔ ہمیں سکول میں ڈسپلین سیکھایا جاتا ہے۔ ہمیں تمام تر اساتذہ صاف ستحڑا رہنے کی صلاح دیتے ہیں۔ ہمارے سکول میں سٹی مقابلے بھی ہوتے ہیں جس میں ہمارا سکول ہر سال نمایا کامیابی حاصل کرتا ہے۔

                                               اللہ میرے سکول کو بہت شہرت دے     ﴿آمین﴾



About the author

160