میرے یادگار کرکٹ میچز - حصّہ اول

Posted on at


کرکٹ پاکستان کا قومی کھیل تو نہیں لیکن سب سے زیادہ شوق سے دیکھے جانے والی گیم ہے اور اس کھیل اتنی مقبولیت حاصل ہے جتنی پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کو بھی نہیں. پاکستان کے لوگ کرکٹ کو حد سے زیادہ پسند کرتے ہیں. ان میں بلا تفریق بچے، بوڑھے اور خواتین بھی شامل ہیں. اور ایسے ہے کرکٹ کے دیوانے لوگوں میں، میں بھی شامل ہوں اور بچپن میں دوسرے بچوں کی طرح میں نے بھی کافی کرکٹ کھیلی ہے. ویسے تو میں نے کافی زیادہ میچز دیکھے ہیں لیکن کچھ میچز ایسے ہوتے ہیں جو کبھی نہیں بھول سکتے اور اب کبھی بھی اگر ٹائم ملے تو ان کو دیکھتا ہوں.



یقینا ہر کسی کی زندگی میں کچھ ایسے واقعات ہوتے ہیں جو کچھ اچھے یا برے نقوش ذھن پے چھوڑ جاتے ہیں اور انسان ان واقعات کو کبھی نہیں بھول پاتا. ایسے ہے کچھ سنسنی خیز واقعات جو کا میچز کے حوالے سے ہیں اور مجھے آج بھی یاد ہیں، اگر اپ لوگوں کہ بھی انٹرسٹ ہے تو میں امید کرتا ہوں کہ آپ کو یقینا بہت اچھے لگیں گے.



پہلا میچ جو مجھے سب سے زیادہ اچھا لگا وہ تھا پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ. اس میچ میں پہلے ساؤتھ افریقہ نے بیٹنگ کی اور مقررہ ٥٠ اوور میں ٨ وکٹ کے نقصان پر ٢٨٦ رنز بناۓ. اس کے جواب میں پاکستانی ٹیم کے ٧٠ سکور پے ہی ٤ کھلاڑی اوٹ ہو گئے. اور بظاہر ایسا لگ رہا تھا کہ پاکستانی ٹیم یہ میچ ہار جائے گی لیکن ایسا نہیں ہوا. اس میچ میں پاکستانی کھلاڑی عبدل الرزاق نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کو یہ ہارا ہوا میچ جتوا دیا.



عبدل الرزاق کی بیٹنگ کے دوران ساؤتھ افریقن بولرز بے بس دکھائی دیے. عبدلرزاق کی اس لا جواب کارگردگی کو بے حدسراہا گیا اور انھیں مین اف دی میچ قرار دیا گیا. انھوں نے اس میچ میں ٧ چوکوں اور 10 چکھوں کی مدد سے ٧٢ بالز پے ١١٠ ناٹ اوٹ رن بناے. یہ میچ بہت سنسنی خیز تھا اور میرا سب سے زیادہ یادگار بھی. اس کے علاوہ کچھ میچز اور بھی ہیں جو میں آپ سے اگلی پوسٹ میں شیر کروں گا.




About the author

jawad-annex

heeyyyy em jawad ali.... ummm doing software engineering.... muh interest in playing games, blogging, seo, webdeveloping and blaa blaaa blaaaaa :p

Subscribe 0
160