اللہ پاک کی ذات کا علم کامل ہے

Posted on at


وہ اللہ پاک کی ذات ہے جس کا علم کامل ہے اس کا دیکھنا کیسا ہےـ


قرآن سنو


جو آسمان سے اترنے والی چیزوں کو بھی دیکھتا ہے اور اوپر چڑھنے والی چیزوں کو بھی دیکھتا ہے اور زمین میں چپھنے والی چیزوں کو بھی دیکھتا ہے  اور نکلنے والی چیزوں کو بھی دیکھتا ہے، اگنے والی چیزوں کو بھی دیکھتا ہے اور مٹنے والی چیزوں کو بھی دیکھتا ہے، اڑنے والی چیزوں کو بھی دیکھتا ہے، چلنے والی چیزوں کو بھی چیکھتا ہےـ




پروانے دیکھتا ہے درخت پہاڑ دیکھتا ہے جنگل دریا دیکھتا ہے ریت اور ذرات دیکھتا ہے سمندر اور قطرے بھی دیکھتا ہے مچھلی اور سانپ کو دیکھتا ہے بھڑیا اور بکری کو دیکھتا ہے، جبرائیل اور دیگر فرشتوں کو بھی چیکھتا ہے، انسان اور جن کو بھی دیکھتا ہے، اس کا دیکھنا اتنا کامل ہے کہ اوپر دیکھے تو نیچے سے غافل نہیں یہاں دیکھے تو وہاں سے غافل نہیں ادھر دیکھے تو ادھر سے غافل نہیں اس لیئے متوجہ کیا ہے فرمایا اللہ جدھر دیکھو اللہ ہی اللہ ہے، تو غافل کیسے ہوا انسان کی تو جہت ہے لیکن اللہ جہت سے پاک ہے اس کی نظر ہر طرف ہے، مشرق بھی اللہ کا اور مغرب اللہ کا لہذا فرمایا، کوئی آہستہ بولے یا کوئی زور سے بولے کوئی رات کو چھپ چھپ کر جا رہا ہے تو کوئی دن میں چل رہا ہے، اللہ فرماتا ہے کہ میں دیکھ رہا ہوں، میں تمہارے ساتھ ہوں مجھ سے چھپ کر کہاں جاؤ گےـ




اللہ تعالی فرماتا ہے تین آدمی چھپ کر بیٹھے ہوں تو چوتھا میں ہوں پانچ ہوں تو چھٹا میں ہوں کم یا زیادہ جتنے بھی ہو میں تمہارے ساتھ ہوں بھاگو کہاں بھاگ کر جاؤ گےـ


اچھا پھر ہم دیکھتے ہیں جاکتے ہوئے سوگئے تو قصہ ختم دیکھنے کا، اور اللہ پاک وہ آنکھ رکھتا ہے کہ فرمایا، اللہ کو نہ اونگھ آتی ہے نہ سوتا ہے، اللہ کو غافل مت سمجھو اللہ عاجز بھی نہیں رائی پھر رائی کے دانے کا بھی ہزارواں حصہ وہ بھی میری نظر سے نہیں چھپ سکتا تو انسان کہاں چھپے گاـ



About the author

160